ممبئی۔ ہندوستان کے معروف اسپورٹس براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے ہندوستان کے کرکٹ لیجنڈ سچن ٹندولکرکو21 ویں صدی کا سب سے عظم ٹسٹ بیٹسمین اور سری لنکا کے قدآور اسپنر متھیا مرلی دھرن کو سب سے عظیم ٹست بولر منتخب کیا ہے ۔ اسٹار اسپورٹس نے مقررہ تاریخ کے مطابق ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں واقع ایجس بال میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن سچن کو اور تیسرے دن چائے کے وقفہ کے دوران مرلی دھرن کو اس اعزاز سے نوازاگیا۔
انگلینڈ کے قدآور کرکٹر ناصر حسین نے سچن کے عظیم ٹسٹ بیٹسمینں منتخب ہونے کے بعد اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ لائیو میں کہاکہ یہاں کچھ عظیم امیدوا رہیں اور ان میں سے کوئی بھی اہل فاتح ہوگا۔ اس موقع نے یہ دکھایا ہے کہ پوری بات اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دباو کو کیسے سنبھالتے ہیں، آپ دباو کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔ سچن کرکٹ کے لئے ایک عظیم سفیر ہیں۔ جب وہ بولتے ہیں تو لوگ سنتے ہیں۔ نیز آج کے دور کے کئی بڑے کھلاڑیوں کے وہ رول ماڈل بھی رہے ہیں۔ سابق ہندوستانی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے کہاکہ میں طویل عرصہ تک ان کے ساتھ کھیل چکا ہے ۔
سچن مختلف کپتانوں کے ماتحت کھیلے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ 2000 میں انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اب کپتانی نہیں کریں گے ۔سچن جیسے سینئرکھلاڑی اور کرکٹ لیجنڈ ہی مختلف کپتانوں کے ماتحت کھیل کر ہندوستانی کرکٹ کی رفتار میں تعاون اور انہیں کپتان کے طورپر پھلنے پھولنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سچ میں بہت اچھا کیا ہے ۔ ایک دیگر ہندوستانی بیٹسمین سنجے بانگڑز نے مرلی دھرن کے عظیم ٹسٹ بولر منتخب ہونے پر کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ انیل کمبلے فہرست میں شامل ہوں گے کیونکہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جس نے ہندوستان کے لئے بہت سارے میچ جیتے ہیں اور ان کے نام 619 ٹسٹ وکٹ ہیں لیکن مجھے متھیامرلی دھرن کو پورا سہرا دینا ہوگا کیونکہ ان کے پاس دوسرے سرے پر بیٹسمینوں پرکچھ دباو بنانے والا بولر ساتھی نہیں تھا۔ صرف چمندا واس کو چھوڑ کر انہیں یہ سب تنہا کرنا پڑا۔