Wednesday, April 23, 2025
Homesliderبیوی کے شوہر اورکرائے کے قاتل کو سزائے موت

بیوی کے شوہر اورکرائے کے قاتل کو سزائے موت

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ۔ مصر کے شمالی علاقے المنصورہ کی ایک فوجی عدالت نے شوہر کی ساز باز سے بیوی کی عصمت ریزی اور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ خاتون کے عراقی شوہر اور اجرتی قاتل کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ ایک سال قبل مصر میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد عوام میں شدید غم وغصے پایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں مقیم ایک عراقی باشندہ ایک اور خاتون سے شادی کے لئے پہلے بیوی سے جان چھڑانا چاہتا تھا لیکن اس کے پاس اس کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔ اس نے ایک بے روزگار شخص کو پیسے دیے تاکہ وہ اس کی بیوی کی عصمت ریزی کرے اور اس کی ویڈیو بنائے اور وہ ویڈیو دکھا کر بیوی کو بلیک میل کرے اور اس سے جان چھڑائی جا سکے ۔ اجرتی مجرم نے خاتون کی عصمت ریزی کے بعد مزاحمت پر اسے قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں پولیس کی تحقیقات میں اس سارے واقعہ کی حقیقت سامنے آ گئی تھی۔

اس مقدمہ میں عدالت نے ملزم احمر رضا الشحات اور مقتولہ ایمان عادل کے شوہر حسین محمد عبداللہ کے خلاف جاری مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سزائے موت کا حکم دیا ہے ۔ یہ واقعہ ایک سال قبل الدقھلیہ گورنری کے علاقے میت میں پیش آیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ یہ ایک ایسا سنگین جرم ہے جس نے مصری قوم کو شدید صدمے سے دوچارکیا ہے ۔ اس جرم کا آغاز خاتون کی عصمت ریزی سے ہوا اور شوہر کی سازباز سے خاتون کو قتل کیا گیا۔ اجرتی قاتل نے خاتون کے قتل کے وقت خواتین کا بھیس بدل رکھا تھا۔

گذشتہ برس جون میں پیش آئے اس واقعے کے مرکزی ملزم نے ایک سازش کے تحت بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ اس نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور خاتون سے شادی کے لیے بیوی کو قتل کروایا۔ اس نے کہا کہ بیوی کی عصمت ریزی کی ویڈیو اس لیے بنائی تاکہ اس کے مالی حقوق سے جان چھڑائی جا سکے ۔ اس مقصد کے لیے ایک بے روزگار شخص کو رقم دے کر اسے گھر میں داخل کروایا۔ اس موقع پر خاتون نے اپنی عزت کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کی جس پر ملزم نے خاتون کو جان سے مار ڈالا۔