Monday, June 9, 2025
Homesliderفیڈرر ومبلڈن کے  کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے معمرترین کھلاڑی

فیڈرر ومبلڈن کے  کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے معمرترین کھلاڑی

- Advertisement -
- Advertisement -

ومبلڈن ۔ راجر فیڈرر نے بہ آسانی لورینزو سونےگو کو 7-5،6-4، 6-2 سے شکست دے کر 18 ویں مرتبہ ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ فیڈرر کے لئے یہیں ریکارڈ کا اختتام نہیں ہوا بلکہ وہ اوپن ایرا میں ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن چکے ہیں۔ فیڈرر 39 سال اور 337 دن کی عمر میں کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے اور اس طرح انہوں نے 1974 میں کین روس وال کی جانب سے 39 سال 224 ویں دن کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے کا قدیم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

 علاوہ ازیں فیڈرر 58 ویں مرتبہ گرانڈ سلام کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ سونےگو کو راست سٹوں میں شکست دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے فیڈرر نے کہا ہے کہ پہلے سیٹ کے بعد میں نے محسوس کیا کہ مقابلہ کو بہتر طریقہ سے قابو میں کرسکتا ہوں۔ کوارٹر فائنل میں رسائی سے میں بہت زیادہ خوش نہیں ہوں بلکہ میری توجہ آئندہ مقابلوں پر مرکوز ہے۔ فیڈرر نے مزید کہا کہ مجھے یہاں اس طرح مظاہرہ کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے اور امید ہے کہ رواں ہفتہ مقابلوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شائقین آئیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جمی کارنرس نے 14 مرتبہ، آرتھر گور نے 12، جوکووچ نے بھی 12 اور بوریس بیکر نے 11 مرتبہ ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

 دیگر مقابلوں میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے گارین کو بہ آسانی 6-2، 6-4، 6-2 سے شکست دی۔ چوتھے را ¶نڈ کے مقابلے میں خطاب کے دعویدار تصور کئے جانے والے جرمنی کے الیگزینڈر ژوریف کو 5 سٹوں کے مقابلے میں آئیگر الیاسیمی نے 4-6، 6-7(6)، 6-3، 6-3، 4-6 سے شکست دے کر حیران کن نتیجہ فراہم کیا۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ نے گراس کورٹ پر اپنے شاندار ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف چلی کے حریف کھلاڑی کو آسانی سے شکست دی بلکہ کہا کہ میں اس مقابلہ میں ذہنی طور پر موجود تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حریف کھلاڑی چونکہ سنٹر کورٹ پر پہلی مرتبہ مقابلہ کررہے تھے تو وہ کسی قدر الجھن کا شکار تھے۔ جوکووچ نے مزید کہا کہ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر وہ اپنے مقابلوں سے مطمئن ہیں جبکہ حریف کھلاڑی پہلی مرتبہ اس میدان میں کھیلنے کی وجہ سے دباؤکا شکار نظر آئے جس کی وجہ سے وہ ازخود غلطیاں کررہے تھے۔