Monday, April 21, 2025
Homesliderنیٹ 2021 کا 12 ستمبر کو انعقاد، آن لائن درخواستوں کا آغاز

نیٹ 2021 کا 12 ستمبر کو انعقاد، آن لائن درخواستوں کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ انڈر گریجویٹ نیشنل ایلیجیبلٹی اینڈ انٹرنس ٹسٹ (نیٹ یوجی) 2021 کا انعقاد 12 ستمبر کو ہوگا۔ مملکت وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ امتحان جہاں 12 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا وہیں درخواستیں 13 جولائی کو شام 5 بجے سے شروع کی جائیں گی اور یہ درخواستیں نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ویب سائٹ پر رہیں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 12 ستمبر کو منعقد کئے جانے والے اس امتحان کے لئے کورونا کے تمام قواعد کی پابندی کی جائے گی اور درخواستوں کا آغاز کل شام 5 بجے سے ہوگا۔ وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواہش مندوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور جن شہروں میں امتحانات منعقد ہوں گے ان کی تعداد 155 سے بڑھاکر 198 کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں امتحانات کے مراکز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ برس ان مراکز کی تعداد 3862 تھی۔ پردھان نے مزید کہا کہ حکام کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ طلبہ کے لئے داخلے اور اخراج کے لئے علیحدہ راستوں کا انتظام کریں۔ علاوہ ازیں امتحان ہال میں طلبہ کے بیٹنے کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے علاوہ امتحانی مراکز پر سنیٹائزر کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

حکام کی جانب سے طلبہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے وہ امتحانات کی تیاری کرنے کے علاوہ کورونا سے خود کو محفوظ رکھنے کےلئے ہر قسم کے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے طلبہ پر دہرا دباؤ ہے کیونکہ ایک جانب طلبہ کو امتحان میں کامیابی کا دباؤ رہے گا تودوسری جانب کورونا کے بحران سے ان پر نفسیاتی دباؤ بھی رہے گا ۔