Sunday, June 8, 2025
Homesliderبابر اعظم نے ایک سنچری سے کئی ریکارڈ توڑ دئیے

بابر اعظم نے ایک سنچری سے کئی ریکارڈ توڑ دئیے

- Advertisement -
- Advertisement -

ایجبسٹن۔ بابراعظم پاکستان کی جانب سے ونڈے کرکٹ میں 150 سے زائد رنز کا انفرادی اسکور کرنے والے پہلے کپتان بنے ہیں کیونکہ اس سے قبل کسی پاکستانی کپتان کی جانب سے اعظم ترین انفرادی اسکور کا ریکارڈ شعیب ملک کے نام تھا جنہوں نے ہندوستان کے خلاف 2008ءمیں 125 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی تھی۔ علاوہ ازیں بابراعظم نے گذشتہ برس زمبابوے کے خلاف 125 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ شعیب ملک کا ریکارڈ نہیں توڑ پائے تھے۔

 علاوہ ازیں بحیثیت کپتان انہوں نے 9 ونڈے اننگز میں 3 سنچریاں اسکور کی ہیں اور بحیثیت کپتان سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ میں وہ اظہرعلی کے ساتھ مشترکہ مقام پر فائز ہیں۔ بابراعظم ونڈے میں تیز ترین 14 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے ہیں اور وہ مرد اور خاتون زمرہ میں یہ سنگ میل تیزی سے عبور کرنے کی فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ بابراعظم سے قبل آسٹریلیائی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے 82 اننگز میں 14 سنچریاں اسکور کی تھیں لیکن بابراعظم نے 81 اننگز میں ہی یہ سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ مرد زمرہ میں اس سے قبل یہ ریکارڈ ہاشم آملہ کے نام تھا جنہوں نے 84 اننگز میں 14 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اعظم 15 رنز کی کمی سے ہاشم آملہ کا ایک اور ریکارڈ توڑنے سے محروم ہوگئے، ورنہ وہ تیز ترین 4000 رنز بھی مکمل کرلیتے۔

 بابر اعظم سے قبل انگلینڈ میں کسی بھی پاکستانی کا اعظم ترین اسکور انضمام الحق کے نام تھا جنہوں نے 2019ءمیں 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ بابراعظم ایسے پہلے کپتان بنے ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے مقابلہ میں 150 سے زائد رنز کا انفرادی اسکور بنایا ہو کیونکہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گرائم اسمتھ نے سنچورین میں 141 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ بابراعظم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں جو شاندار 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی ہے اس سے قبل انہوں نے ونڈے میں کبھی 125 رنز سے زائد کا اسکور نہیں بنایا تھا۔

 بابراعظم اور محمد رضوان کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے جو 179 رنز کی پارٹنر شپ بنی وہ انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کسی بھی وکٹ کیلئے بننے والی سب سے بڑی پارٹنر شپ رہی کیونکہ اس سے قبل رمیز راجہ اور سلیم ملک نے 1987ءکے مقابلہ میں 167 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی تھی۔ بابراعظم تیسری وکٹ کیلئے 2006ءمیں محمد یوسف اور یونس خان نے بھی 167 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی تھی۔ پاکستانی کپتان بابراعظم کی اس ریکارڈ توڑ سنچری کے باوجود مہمان ٹیم کو تیسرے مقابلہ میں شکست کے ساتھ تین مقابلوں کی ونڈے سیریز میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔