Wednesday, April 23, 2025
Homesliderفحش فلم مقدمہ ، شلپاشیٹی کے گھر پر کرائم برانچ کا چھاپہ

فحش فلم مقدمہ ، شلپاشیٹی کے گھر پر کرائم برانچ کا چھاپہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے گھر پر فحش فلموں کی تیاری سے متعلق ایک مقدمہ کے سلسلے میں کرائم برانچ کے عہدیداروں نے تلاشی لی ۔عہدیدار جمعہ کی شام اداکارہ کی رہائش گاہ پر پہنچے اور تلاشی لی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں شلپا شیٹی سے پوچھ گچھ کا امکان ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پیپرازو کے ذریعے شائع کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عہدیدار شلپا کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ممبئی کی ایک عدالت نے فحش فلموں کی تیاری سے متعلق ایک مقدمہ کے سلسلے میں راج کندرا کو 27 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیجنے کے چند گھنٹوں بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔ممبئی پولیس نے جمعہ کے روز راج اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے سات دن کے لئے مزید تحویل طلب کیا۔

ممبئی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ فحش  فلم نگاری سے حاصل کی گئی رقم آن لائن سٹہ بازی کے لئے استعمال کی گئی ۔ممبئی پولیس نے عدالت کو بتایا  راج کندرا کے ہاں بینک اکاؤنٹ اور یونائیٹڈ بینک آف افریقہ اکاؤنٹ کے درمیان لین دین کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔راج کندرا کو پیر کی شب ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے منگل کے روز بتایا تھا کہ اس کی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے اب تک کندرا سمیت جملہ 11 افراد کو اس جرم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرال نے کہا تھا  وہ کلیدی سازش کار دکھائی دیتا ہے۔ ہمارے پاس اس بارے میں کافی ثبوت ہیں۔فروری 2021 میں فحش فلموں کی تخلیق اور ایپس کے استعمال کے بارے میں یہ مقدمہ کرائم برانچ ممبئی میں درج کیا گیا تھا۔