Wednesday, April 23, 2025
Homesliderایک کو چھیڑوگے تو دس کا جواب ملے گا

ایک کو چھیڑوگے تو دس کا جواب ملے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول جنھیں لارڈز ٹسٹ میں شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انھوں نے انگلینڈ کو 151 رنز کی شکست دینے کے بعد اظہارخیال کیا کہ اگر حریف کھلاڑی ہمارے کسی ساتھی کو اشتعال دلاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ٹیم کے مابقی 10 کھلاڑی زیادہ سخت انداز میں حریف ٹیم کے سامنے آسکتے ہیں۔

 مقابلے کے دوران مارک ووڈ اس بات کی کوشش کررہے تھے کہ شارٹ گیندوں کے ذریعہ جسپریت بمرہ کے سر کو نشانہ بنایا جائے جس کے بعد کپتان جیو رووٹ اور جیمی اینڈرسن کے علاوہ اوولی رابنسن نے بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ فقروں کا تبادلہ کیا لیکن تمام حالات کے باوجود ہندوستان نے لارڈز ٹسٹ میں انگلینڈ کو 120 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ راہول نے مزید کہا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ٹیمیں کس شدت کے ساتھ یہ مقابلہ اپنے نام کرنا چاہتی تھی اور یہی ٹسٹ کرکٹ کی خوبصورتی بھی ہے۔

علاوہ ازیں ہم بحیثیت ٹیم فقرے کسنے یا گرما گرم بحث کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ حد پار کی جائے۔ راہول نے مزید کہا کہ اگر تم ہمارے ایک کھلاڑی کو نشانہ بناؤ گے تو باقی دس شدت کے ساتھ تم پر جوابی حملہ کرسکتے ہیں۔

روٹ کی جانب کی جانب سے غلطیوں کا اعتراف

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جیو روٹ نے لارڈز ٹسٹ میں ہندوستان کے خلاف ہوئی شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ٹسٹ کے دوران حکمت عملی میں ان سے فاش غلطیاں ہوئی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ محمد سمیع اور جسپریت بمرہ کو انھوں نے کم تر سمجھا لیکن لوور آرڈر نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔

لارڈز ٹسٹ کے پانچویں دن انگلش ٹیم بہتر موقف میں تھی لیکن سمیع اور بمرہ نے نویں وکٹ کیلئے ناقابل تسخیر 89 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی اور مقابلے کا نقشہ بدل دیا۔ اس دوران محمد سمیع نے ناٹ آؤٹ 56 اور بمرہ نے ناٹ آؤٹ 34 رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ کو کامیابی کے لئے  لیکن وہ 120 پر ہی ڈھیر ہوگیا