ممبئی۔ ٹی وی اداکارہ عرشی خان نے کہا ہے کہ ان کی منگنی ایک افغان کرکٹر سے ہونی تھی جسے ان کے والد نے منتخب کیا تھا اور انہیں خدشہ ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کی وجہ سے ان کے خاندان کو منگنی ختم کرنی پڑسکتی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اکتوبر میں ایک افغان کرکٹر کے ساتھ منگنی کرنی تھی ہم سفر کا انتخاب میرے والد نے کیا تھا۔واضح طور پر والدین کی جانب سے منتخب کردہ ہم سفرکے ساتھ منگنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عرشی نے ذکر کیا کہ اگرچہ وہ اپنے متوقع منگیتر کے ساتھ رابطے میں تھی لیکن اب انہیں خدشہ ہے کہ ان کے خاندان کو منگنی کو منسوخ کرنا پڑ سکتا ہے۔ وہ میرے والد کے دوست کا بیٹا ہے ۔ ہم دونوں بات چیت بھی ہے اور دوستوں کی طرح ہیں ، لیکن اب مجھے یقین ہے کہ میرے والدین مجھے ایک ہندوستانی ساتھی تلاش کریں گے۔
عرشی نے کہا کہ اس کے خاندان کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔ اس نے مزید کہا میں ایک افغانی پٹھان ہوں اور میرا خاندان یوسف زئی نسلی گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ میرے دادا افغانستان سے ہجرت کر کے بھوپال میں جیلر تھے۔ میری جڑیں افغانستان میں ہیں لیکن میں بہت زیادہ ہندوستانی شہری ہوں ، جیسے میرے والدین اور دادا دادی ہیں ۔عرشی بگ باس 11 کی مدمقابل تھی اور اس نے اپنے سیزن 14 میں ایک چیلینجر کے طور پر دوبارہ داخلہ لیا تھا۔ ، وش اورعشق میں مرجاوان میں انہوں نے اپنی ادکاری دیکھائی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ۔علاوہ ازیں لبرل طرز کا معاشرہ طالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے کافی متفکر ہے کیونکہ طالبان نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ وہ اسلامی قوانین کے مطابق حکومت چلائیں گے ۔