Tuesday, June 10, 2025
Homesliderترنگا سے اوپر بی جے پی کا جھنڈا ،کانگریس کی شدید تنقید

ترنگا سے اوپر بی جے پی کا جھنڈا ،کانگریس کی شدید تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ اپوزیشن نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جیسا کہ بی جے پی نے لکھنؤ میں اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر  کلیان سنگھ کی میت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترنگے کے اوپر اپنی پارٹی کا جھنڈا بچھایا۔ کیا ہندوستان کے جھنڈے پر پارٹی کا جھنڈا رکھنا ٹھیک ہے؟ یوتھ کانگریس کے سربراہ سرینواس بی وی نے ٹویٹ کیا۔ ترنگے کے اوپر بی جے پی کا جھنڈا! کیا خود ساختہ محب وطن ترنگے کا احترام کر رہے ہیں یا اس کی توہین کر رہے ہیں ؟

یوتھ کانگریس نے اپنے آفیشل ہینڈل سے ہندی میں ٹویٹ کیا۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان گھنشیام تیواری نے بھی اس معاملے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ قوم کے اوپر پارٹی۔ ترنگے کے اوپر پارٹی  کا جھنڈا۔ بی جے پی ہمیشہ کی طرح: کوئی افسوس نہیں ، کوئی توبہ نہیں ، کوئی دکھ نہیں ، کوئی غم نہیں ، انہوں نے ٹویٹ کیا۔ اپوزیشن نے بی جے پی کی طرف سے ٹویٹ کی گئی تصویر کے طور پر اپنا غصہ ظاہر کیا ، دکھایا گیا ہے کہ کلیان سنگھ کی لاش قومی پرچم سے لپٹی ہوئی حالت میں پڑی ہے لیکن اس کا آدھا حصہ بھگوا پارٹیوں کے جھنڈے سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس سے قبل دن میں  وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ جے پی نڈا نے لکھنؤ میں کلیان سنگھ کو آخری عقیدت پیش کی۔

سنگھ جو کچھ عرصے سے بیمار تھے  انہوں نے ہفتہ کی رات لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں 89 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ 4 جولائی کو انفیکشن اور شعور کی سطح میں کمی کی وجہ سے انہیں دواخانے میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا۔دواخانے  سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کی موت سیپسس اور کثیر اعضاء کے ناکارہ  ہونے  کی وجہ سے ہوئی۔ اترپردیش نے تین روزہ سوگ اور پیر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔