حیدرآباد۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھلے ہی 7 برس قبل ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوئے ہیں لیکن اس اعلان کے تقریباً 7 سال بعد بھی دھونی کا ٹسٹ کرکٹ سےکنارہ کشی کا فیصلہ اب بھی ہندوستانی کرکٹ کے سب سے بڑے حیران کرنے والے فیصلوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر اور ہندوستان کے موجودہ ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ دھونی کا 15-2014 میں آسٹریلیا کے دورے کے درمیان سب سے طویل فارمیٹ سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ اس وقت ان کے لیے حیران کن تھا ۔ شاستری نے کہا کہ دھونی 100 ٹسٹ کھیلنے سے صرف 10 ٹسٹ دور تھے اور وہ اب بھی موجودہ کھلاڑیوں میں بہترین کرکٹرز میں سے ایک تھے ۔
شاستری نے مزید کہا کہ حقیقت میں دھونی دنیا کا سب سے بڑا کھلاڑی ، اس کے نام تین آئی سی سی ٹرافیوں کے ساتھ ، جس میں دو ورلڈ کپ بھی شامل تھے اور آئی پی ایل کے متاثر کن ریکارڈز تھے اور اس کی فارم اچھی تھی اور وہ 100 ٹسٹ مکمل کرنے میں صرف 10 میچوں سے دور تھا ۔ دھونی نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش کا اعلان 2014 میں آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹسٹ ڈرا ہونے کے بعد کیا تھا جوکہ دنیائے کرکٹ کےلئے حیران کرنے والی خبر تھی ۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان کے عظیم ترین ٹسٹ کپتانوں میں سے ایک جن کی قیادت میں ہندوستان ٹسٹ درجہ بندی میں نمبر ون ٹیم بنی انہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ کھیلنے کے دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے۔
روی شاستری نے دھونی کی سبکدوشی کے منصوبوں کے بارے میں مزید لکھا اور یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے دھونی سے بات کرنے کے بارے میں سوچا تھا کیونکہ وہ اس وقت ٹیم کے ڈائریکٹر تھے لیکن دھونی کے لہجے میں مضبوطی کا پتہ چلنے کے بعد اس خیال کو جلدی چھوڑدیا۔ تمام کرکٹرز کہتے ہیں کہ نشانات اور سنگ میلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، لیکن کچھ ان کا تعاقب کرتے ہیں۔ میں نے اس مسئلے کوختم کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنا ذہن بدل سکے۔ لیکن ایم ایس کے لہجے میں مضبوطی تھی جس نے مجھے آگے بڑھنے سے روک دیا کوئی بات نہیں۔
انہوں نے مزید کہا دنیا میں کرکٹ کی سب سے طاقتور مقام کو چھوڑنا ، ایک طرح سے آسان نہیں ہوسکتا تھا۔ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک دھونی نے اپنے 90 ٹسٹ میں 38.09 کی اوسط سے 4،876 رنز بنائے۔ انہوں نے بطور کپتان 60 ٹسٹ کھیلے۔ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے پہلی بار 2009 میں آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبر 1 مقام حاصل کیا۔ شاستری نے دھونی کی وکٹ کیپنگ ، بیٹنگ اور کپتانی کی تعریف کی۔