نئی دہلی۔ اڈیشہ کے کئی حصوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی کیونکہ شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ اڈیشہ کے ساحل پر دباؤ مغربی۔شمال مغرب کی طرف بڑھ کر پیر کی ابتدائی گھنٹوں میں شدید دباؤ میں بدل گیا۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ اڈیشہ ، شمالی چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔اڈیشہ کے دارالحکومت پوری میں دو مقامات پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جبکہ تین درجن سے زائد دیگر مقامات پر 100 ملی میٹر ، 200 اور یہاں تک کہ 400 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے ۔
شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ اڈیشہ کے ساحل پر دباؤ پچھلے چھ گھنٹوں کے دوران 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب سے شمال مغرب کی طرف بڑھا اور آگے ایک گہرے دباؤ میں تبدیل ہوا اور پیر کو صبح 8:30 بجے شمالی ساحلی اڈیشہ کے ساحل پر ٹکرانے سے کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی ہے ۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے صبح کہا کہ یہ دباؤ چاند بلی کے مغرب سے شمال مغرب میں 20 کلومیٹر اور کیوجر گڑھ سے 120 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق میں ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شمالی اڈیشہ ، شمالی چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں مغربی۔ شمال مغربی وارڈوں کی نقل و حرکت جاری رہنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔آئی ایم ڈی نے مزید انتباہ دیا ہے کہ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ چند مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا خدشہ ہے اور پیر کو اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں الگ الگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔
پیر کو شمالی ساحلی آندھرا پردیش ، مغربی بنگال ، جھارکھنڈاورتلنگانہ میں اور منگل تک مدھیہ پردیش میں بہت سے مقامات پرہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔پیر اور منگل کو جنوبی گجرات ، شمالی کونکن ، شمالی اندرون مہاراشٹر (بشمول ودربھا) میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور دیگر مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
اگلے 12 گھنٹوں کے دوران شمال اور اس سے ملحقہ مغربی وسطی خلیج بنگال اور اس کے ساتھ اڈیشہ ، مغربی بنگال اور شمالی آندھرا پردیش کے ساحلوں پر تیز ہواؤں کی رفتار 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ہوا کی رفتار آہستہ آہستہ کم ہوکر 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی ۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران شمال اور اس سے ملحقہ مغربی وسطی خلیج بنگال اور اڈیشہ ، مغربی بنگال اورشمالی آندھرا پردیش کے ساحلوں پر نہ جائیں۔