Monday, June 9, 2025
Homesliderممبئی بمقابلہ چینائی ، امارات میں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلہ...

ممبئی بمقابلہ چینائی ، امارات میں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلہ  کا اتوار کو آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ ممبئی انڈینز (ایم آئی) اور چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے) انڈین پریمیئر لیگ کی دو کامیاب فرنچائزز ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کل یہاں ٹکرائیں گی۔ سی ایس کے سات میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور اسکے 10 پوائنٹس ہیں ۔ایم آئی نے اکثر ٹورنمنٹ آہستہ آہستہ شروع کیا ہے لیکن اختتام سے قبل اپنی کارکردگی کو تیز کیا ہے۔

اس سیزن میں ایسا لگتا ہے کہ وہ چھٹے اور ساتویں میچ میں کامیابی کے ساتھ دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں لیکن پھر کوویڈ 19 نے ٹورنمنٹ کو روک دیا تھا۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ نئے سرے سے کیسے شروع کرتے ہیں۔ایم آئی کے دو اہم ہندوستانیکھلاڑی روہت شرما اور جسپریت بمراہ ابھی ابھی انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز سے واپس آئے ہیں اور وہ کتنی جلدی حالات سے مطابقت رکھتے ہیں اس کا ان کی ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے گا۔ سی ایس کے کے لیے شردول ٹھاکر نئے اعتماد کے ساتھ سامنے آئیں گے جب انہوں نے چوتھے ٹسٹ میں میچ جیتنے والی کارکردگی دیکھائی تھی اور ہندوستان نے اوول میں ٹسٹ جیتا تھا۔اوپنر بیٹسمین فاف ڈو پلیسی پھر رتوراج گائیکواڈ کے ساتھ سرفہرست ہوں گے۔ڈوپلیسی لیگ میں سات میچوں میں 64 کی اوسط سے 320 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پہلے مرحلے کے مقابلے میں ممبئی انڈینز نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی حالانکہ چینائی نے معین علی ، ڈو پلیسی اور امباتی رائیڈو کی نصف سنچریوں کے ساتھ دہلی میں منعقدہ اس مقابلے کے 20 اوورز میں 218/4 اسکورکیا تھا لیکن ممبئی نے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 87 رنز بناتے ہوئے میچ کی آخری گیند پر جیت حاصل کی تھی ۔دونوں ٹیموں کی پاور ہٹنگ کی طاقت اور بیٹنگ کی موجودگی کی وجہ یہ مقابلہ ایک ہمالیائی اسکور کا مقابلہ ہوسکتا ہے ۔

یہ میچ اور بقیہ ٹورنمنٹ بھی روہت کے لیے ایک قابل کپتان کے طور پر اپنی ساکھ کو مضبوط کرنے کا موقع ہوگا۔روہت پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی کیونکہ وہ ہندوستان کے بہترین کپتان ایم ایس دھونی کی قیادت والی ٹیم کے خلاف ہوگا اور آنے والے دنوں میں وہ ہندوستان کے بھی کپتان ہوسکتے ہیںچونکہ کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ٹی20 کی قیادت چھوڑدیں گے۔