دبئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا باضابطہ ترانہ متعارف کیا اور اس کے ساتھ ہی ویراٹ کوہلی اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ کے اوتار پر مشتمل ایک باقاعدہ مہم فلم بھی شامل ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر کو عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 14 نومبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کے ترانہ لائیو دی گیم معروف ہندوستانی میوزک ڈائریکٹر امیت ترویدی نے کمپوزکیا ہے ۔کوہلی اور پولارڈ کے اوتار کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لئے تیارکردہ اس فلم میں افغانستان کے اسپنر راشد خان اور آسٹریلیائی آل راونڈرگلین میکسویل بھی ہیں۔
ہند۔آسٹریلیا جمعہ کو دوسرا ونڈے
مکے (آسٹریلیا)۔ہندوستان اور آسٹریلیا کی خاتون کرکٹ ٹیموں کے درمیان ونڈے سیریز کا دوسرا مقابلے کل یہاں ڈے نائیٹ کھیلا جارہاہے جہاں ہندوستانی ٹیم کامیابی کے ذریعہ سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گی تو دوسری جانب میزبان ٹیم کامیابی کے ذریعہ سیریز پر قبضہ کے خواہاں ہوگی۔آسٹریلیائی خاتون کرکٹ ٹیم کو ہندوستانی خواتین کے خلاف دوسرے ونڈے سے قبل شدید جھٹکا لگا ہے کیونکہ اوپنر راچیل ہینس زخمی ہوگئی ہیں اور جمعہ کے مقابلے کے لئے ان شرکت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے ۔۔
ہینس کو جمعرات کو ٹریننگ کے دوران دائیں کہنی پر ضرب لگی اور اسے اسکین کے لیے لے جایا گیا۔ یاد رہے کہ منگل کو آسٹریلیا کی سیریز کی ابتدائی جیت میں سب سے زیادہ 93 رنز بنانے والی ہینس نیٹ میں بیٹنگ کر رہی تھی جب وہ زخمی ہوئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی آفیشل ویب سائیٹ نے اطلاع دی ہے کہ وہ درد سے پریشان ہوگئی اور نیٹ سے باہر نکلی۔ چوٹ پر برف میں ڈالا لیکن کچھ دیر بعد وہ میدان چھوڑنے پر مجبور ہوئی۔