Monday, June 9, 2025
Homesliderکام آسان نہیں تھا :دھونی

کام آسان نہیں تھا :دھونی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔چینائی سوپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ان کے ذہن میں کچھ بھی نہیں تھا جب وہ کامیابی کےلئے درکار 24 رنز کے وقت بیٹنگ کے لیے گئے تھے اوررشبھ پنت کی زیرقیادت دہلی کیپیٹلز کوپلے آف میچ میں 11 گیندوں کی بولنگ کرنا  باقی تھا۔ کپتان نے کہا کہ اس مرحلے میں اگرچہ کام بہت آسان  نہیں  تھا لیکن صرف ایک چیز متعلقہ تھی وہ یہ کہ صرف گیند دیکھنا اور گیند کو مارنا۔

دھونی نے تین مرتبہ کے چمپئن چینائی سوپر کنگز کو اپنے نویں آئی پی ایل فائنل میں پہنچایا ہے  ۔ دبئی میں منعقدہ  کوالیفائر 1 میں کامیابی کےلئے  173 رنز کے تعاقب میں دھونی نے  چھ گیندوں پر ناقابل شکست 18 رنز بنائے۔ کرشماتی دھونی  نے ٹام کرن کو آخری اوور میں لگاتار تین چوکے لگائے اور کامیابی کےلئے درکار رنز اسکور کئے ۔ یہ ساتواں موقع تھا جب دھونی نے آئی پی ایل میں کامیابی کے لئے درکار  رنز کے تعاقب کے 20 ویں اوور میں 10 یا اس سے زیادہ رنز بنائے جو کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے ۔

دھونی نے مزید کہا کہ یہ آخری اوورکافی اہم تھا ۔ دہلی نے بہت اچھی بولنگ کی اور وہ حالات کا خوب فائدہ اٹھا رہے تھے۔ وہ بڑی باؤنڈریز کا بہتر استعمال کررہے تھے۔ لہذا میں نے محسوس کیا کہ یہ مشکل ہو گا۔جب وہ اہم مرحلے پر بیٹنگ کےلئے آئے  تو اس کے ذہن میں کیا چل رہا تھا ، اس سوال پر دھونی نے کہا کچھ نہیں ، صرف گیند دیکھو اور گیند کو مارو۔ میں نے ٹورنمنٹ میں بہت کچھ نہیں کیا ، لہذا میں اس کا ازالہ کرنا چاہتا تھا ۔ شاردول ٹھاکر کو نمبر 4 پر بھیجنے کی وجہ پر دھونی نے وضاحت کی ، ہم ایک ایسی ٹیم ہے جس نے بیٹنگ کی صف بندی میں  بہت کچھ تبدیلیاں نہیں  کی  حالانکہ کہ دیپک چہر نمبر 9 تک بیٹنگ کرتے ہیں۔ حال ہی میں چہر اورٹھاکر  دونوں ہی بیٹنگ میں اپنا کردار ادار کرچکے ہیں  جس کا ہم فائدہ اٹھا نا چاہتے تھے ۔