دبئی۔ آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ انہیں ٹورنمنٹ کے درمیان میں ہی اچانک سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی سے ہٹائے جانے سے پہلے اس کی اصل وجہ کے بارے میں نہیں بتایاگیا۔ میرے لئے یہ مایوس کن تھا کہ مجھے بتایا ہی نہیں گیا کہ بطور کپتان کیوں ہٹایا گیا۔ فارم کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا تو یہ مشکل ہے کیونکہ ماضی کی کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے ۔ سن رائزرس نے وارنرکو ٹورنمنٹ کے درمیان میں ہی کپتانی سے ہٹادیا تھا ۔ ٹیم منیجمنٹ نے وارنرکی جگہ پرکین ولیمسن کوکپتانی سونپ دی تھی ۔
امارات میں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے دوران وارنر نے سن رائزرس کے سات میچوں میں سے صرف دو میں شرکت کی تھی ۔ وارنر اس بات سے ناراض تھے کہ انہیں کپتانی کے عہدے سے برخواست کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس بات پر بھی دکھ ظاہ کیا کہ سیزن کے دوران ان کے ساتھ کیسا برتاؤکیا گیا۔ 2016 کا خطاب جیتنے اورآٹھ سیزن میں ان کے لئے4000 سے زیادہ رنز بنانے کے بعد وارنرکو محسوس ہوا کہ ان سے ٹیم انتظامیہ کو جواب چاہئے لیکن انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اس طرح کا فیصلہ کریں گے ۔ سن رائزرس کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنے گزشتہ سات سیزن میں ہر ایک میں وارنر کا39 سے زیادہ کا اوسط تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ ان سات میں سے چھ میں140 سے زائد کا اسٹرائیک ریٹ تھا۔ تاہم 2021 میں وارنر نے اپنی بیٹنگ سے مایوس کیا۔ اس دوران انہوں نے آٹھ اننگز میں24.37 کی اوسط اور 107.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 195 رنز بنائے ۔
وارنر نے اسپورٹس ٹوڈے سے کہا دیکھو میں صد فیصد یقین سے نہیں ہوں ۔ ٹیم مالکوں کے لیے انتہائی احترام کے ساتھ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ٹریور بیلس ، وی وی ایس لکشمن ، ٹام موڈی اور مرلی دھرن کے ذریعہ جب کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس پر اتفاق رائے ہونا چاہیے ۔ آپ نہیں جانتے کہ کون آپ کے حق میں تھا اورکون آپ کے خلاف۔ دن کے اختتام پر آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ نہیں کھیل رہے ہیں۔ وارنر نے مزید کہا میرے لیے مایوس کن بات یہ تھی کہ مجھے نہیں بتایا گیا کہ مجھے بطورکپتان کیوں برطرفکیاگیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ موجوہ فارم پر جانا چاہتے ہیں تو یہ مشکل ہے کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے جو کچھ بھی ماضی میں کیا ہے اس کی وجہ سے آپ ایسے فیصلہ کرنے کے لئے آگے نہیں بڑھ سکتے ۔
ایسا لگتا ہے کہ وارنر نے تسلیم کرلیا ہے کہ سن رائزرس سے آگے بڑھنے کا وقت ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ٹیم کے مداحوں کو ایک عظیم سفر پر تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔وارنر نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک فرنچائیز کے ذریعہ ری ٹین نہیں کیئے جائیں گے ۔ میرے نقطہ نظر سے میں دیکھ سکتا تھا کہ اب ویسا ہی ہونے والا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر شائقین کے لئے شکریہ ادا کرنے کا مناسب وقت ہے۔