نئی دہلی۔ ہندوستان اورآسیان کے مابین شراکت داری کے 30 ویں سال کے موقع پر 2022کو ہندوستان آسیان دوستی کے سال کے طورپر منایا جائے گا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ہندوستان آسیان چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔کووڈ وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے سال بھی ہندوستان آسیان چوٹی کانفرنس ورچول طریقہ سے منعقد کی گئی۔ اس کی صدارت آسیان کے صدر برونئی سلطان حسن البلقیہ نے کی۔
مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کووڈ وبا کے باوجود ہم آسیان ہندوستان چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے ہی سہی اس روایت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ وبا کی وجہ سے ہم تمام کوکئی چیلنجوں سے نبردآزما ہونا پڑا لیکن یہ چلینجنگ وقت ہندوستان۔آسیان کی دوستی کا امتحان بھی رہا۔ کووڈ کی وجہ سے ہمارا آپسی تعاون، باہمی ہمدردی، مستقبل میں ہمارے تعلقات کو تقویت دیتے ہوئے رہیں گے ، ہمارے عوام کے مابین خیرسگالی کی بنیاد رہیں گے ۔وزیراعظم نے کہاکہ تاریخ شاہد ہے کہ ہندوستان اور آسیان کے مابین ہزاروں سال سے متحرک تعلقات رہے ہیں۔ ان کی جھلک ہمارے مشترکہ اقدار، روایات، زبانوں، گرنتھ، فن تعمیر، ثقافت، کھانے پینے ہر جگہ نظر آتے ہیں اور اس لئے آسیان کا اتحاد اور مرکوزیت ہندوستان کے لئے ہمیشہ ایک اہم ترجیح رہی ہے ۔
آسیان کا یہ خصوصی کردار ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی جو ہماری خطہ میں تمام کی سلامتی اور ترقی یعنی ساگرپالیسی میں موجود ہے ۔ ہندوستان کی ہند بحرالکاہل پہل اور ہند۔ بحرالکاہل کے لئے آسیان کا نقطہ نظر اس خطے میں ہمارے مشترکہ ویژن اور باہمی تعاون کا فریم ورک ہے ۔ مودی نے کہاکہ 2022 میں ہماری شراکت داری کے30 برس مکمل ہوں گے ۔ ہندوستان بھی اپنی آزادی کے 75سال مکمل کرے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس اہم موڑ پر ہم ‘آسیان۔ہندوستان دوستی سال کے طورپر منائیں گے ۔ ہندوستان آئندہ صدر کمبوڈیا اور ہمارے کنٹری کوآرڈی نیٹر سنگاپور کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔