Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہاردک کو ٹیم سے باہر ہونے سے دھونی نے بچالیا

ہاردک کو ٹیم سے باہر ہونے سے دھونی نے بچالیا

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا گذشتہ اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ  میں ناقص مظاہرے اور زخمی ہوکر میدان سے باہر رہنے کی وجہ سے پھر ایک مرتبہ موضوع بحث بنے ہوئے ۔ہاردک کا صرف بیٹنگ کرنا ٹیم کےلئے مسائل پیدا کررہا ہے کیونکہ انہیں ٹیم میں آل راؤنڈرکی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا لیکن وہ ایک عرصے سے بولنگ نہیں کررہے ہیں۔

 انہوں نے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے بولنگ نہیں کی ہے، جس کی وجہ سے بھی ان کی ٹیم  میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی آئی پی ایل میں ناقص مظاہروں  کے بعد ہاردک کو ہندوستان واپس بھیجنے کے حق میں تھی تاہم یہ ٹیم انڈیا کے مینٹر ایم ایس دھونی تھے جنہوں نے ہاردک پانڈیا کو ان کی فنشنگ مہارت کی  وجہ سے حمایت کی اور انہیں ٹیم میں باقی رکھا ۔دریں اثنا، ہاردک پانڈیا کو حال ہی میں نیٹ میں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے میں بولنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ پانڈیا کی ٹیم میں موجودگی اور ان  کے ناقص فام پر کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی پانڈیا کو صرف بیٹر کی طرح ٹیم میں شامل کرنے پر نہ صرف سوال اٹھایا ہے بلکہ کہا ہےکہ اگر وہ صرف بیٹر کی طری ٹیم میں شامل کئے جاتے ہیں تو ان کے بجائے ایشان کشن کو شامل کیا جاسکتا ہے اور اگرہندوستانی ٹیم زائد بولر کو موقع دینے کے  حق میں ہوتو پھر شردل ٹھاکر کو قطعی 11  کھلاڑیوں میں شامل کیا جاسکتا ہے جوکہ لوور آرڈ ر میں بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔