حیدرآباد ۔ دسہرا بلاک بسٹر کی کامیابی کے بعد پین انڈیا اسٹار پوجا ہیگڑے کے لیے کوئی آرام کا دن نہیں ہے اور وہ اس وقت سب سے مصروف ترین اداکارہ ہیں ۔ پوجا اپنے کام کے وعدوں کی تکمیل کے لیے ہندوستانی شہروں اور مالدیپ کے درمیان آنے جانے میں مصروف ہے۔ اس کی جھولی میں کچھ سب سے بڑی فلموں کے ساتھ، پاور ہاؤس 2021 کے آخر تک کئی بڑی فلمیں پردہ کی زینت بنے گی کیونکہ وہ تھیلاپتی وجے بیسٹ کی شوٹنگ کررہی ہے، ایک تلگو فلم، ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے پری ریلیز تقریب میں شرکت کی وجہ سے کافی مصروف ہے۔
پوجا کی آنے والی فلموں کا شیڈول اور گوا، مالدیپ اور ممبئی میں کچھ تقاریب کی وجہ سے وہ سال کے آخر تک کافی مصروف ہیں اور ان کی آنے والی چند بڑی فلموں میں ، پوجا آچاریہ، رادھے شیام، سرکس اور بیسٹ ہیں ۔ 2021 پوجا کے لیے منفرد فلموں کے انتخاب کا سال ہے، جسے جنوبی ہند کی فلمی صنعت میں مشہور فلم سازوں نے اسٹار اداکار کے طور پر سراہا ہے۔ پوجا کو موسٹ ایلیجیبل بیچلر میں اسٹینڈ اپ کامیڈین سے لے کر آچاریہ کی ایک گاؤں کی لڑکی تک مختلف کرداروں میں دیکھا جائے گا ۔
پوجا کے قریبی ذرائع نے کہا ہے، وہ (پوجا) اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے بہت محنت کر رہی ہیں۔ یہ ان کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ سال ہے جو ان کی فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ پوجا کے پاس مستقبل قریب آنے والے پروجیکٹس میں تھلاپتی وجے کی بیسٹ، سلمان خان کی فلم بھائی جان، رنویر سنگھ کے ساتھ سرکس، چرنجیوی اور رام چرن کے ساتھ اچاریہ، پربھاس کے ساتھ رادھے شیام اور مہیش بابو کے مقابل ایس ایس ایم بی 28 قابل ذکر ہیں۔