Wednesday, April 23, 2025
Homesliderانگلینڈ کا دورہ پاکستان ،5 کی بجائے 7 ٹی 20 مقابلوں کی...

انگلینڈ کا دورہ پاکستان ،5 کی بجائے 7 ٹی 20 مقابلوں کی سیریز

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ لاہور میں ای سی بی اور پی سی بی حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم  ستمبر اور اکتوبر 2022 میں پاکستان کے دورے پر دو اضافی ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے جس کے ساتھ ہی سیریز میں اب  5 کی بجائے 7 ٹی 20 مقابلے ہوں گے ۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن اس ہفتے اپنے نائب مارٹن ڈارلو کے ساتھ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے پاکستان گئے تھے ، جنہوں نے انگلینڈ کی جانب سے کرکٹ کے مغربی بلاک کو قرار دینے پر تنقید کی۔ انگلینڈ کا اب 2005 کے بعد ان کا پہلا دورہ  پاکستان ہوگا۔

انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں بائی بابل تھکاوٹ کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے سیریز سے  ان کی دستبرداری کے لئے  ای سی بی پر شدید تنقید کی گئی تھی ، حالانکہ اس دورے کو متحدہ عرب امارات میں ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد کیا جانا تھا ۔سیکیورٹی خطرے کی وجہ سے راولپنڈی میں اپنے پہلے ونڈے کی صبح نیوزی لینڈ کی منسوخی کے بعد یہ  انگلینڈ نے بھی فیصلہ تیزی سے کیا گیا اور اپنا درہ منسوخ کردیا تھا ۔

ہیریسن نے نہ صرف یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میچز منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھیں گے، بلکہ یہ کہ ٹی20 سیریز کو پانچ میچوں سے بڑھا کر سات تک کر دیا جائے گا، اس اشارے میں کہ 2020 کے سیزن میں انگلش کرکٹ کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جائے گا، جب انہوں نے  کورونا وبائی امراض کے درمیان ایک مکمل دورے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ہیریسن نے ایک بیان میں کہا میں اور ای سی بی کے سینئر ڈائریکٹر مارٹن ڈارلو نے لاہور کا دورہ کیا تاکہ پی سی بی سے روبرو بات چیت کی جا سکے جو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہوئی ہیں، جس میں  اکتوبر میں ہمارا دورہ منسوخ ہوگیا تھا اس پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ ہم مستقبل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کرنا چاہتے تھے کیونکہ دونوں بورڈز کا تاریخی رشتہ ہے اور ایجنڈے کو پیچھے مڑ کر دیکھنے کے بجائے مستقبل کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔