حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں ٹریفک جام میں اضافہ ایک عام بات ہوتی جارہی ہے۔ ٹریفک پولیس ٹرافک کے بہاؤ کوآسان بنانے پر توجہ نہیں دے رہی بلکہ جرمانے وصول کرنے میں مصروف ہے۔ فلم نگر سے جوبلی ہلز چیک پوسٹ تک تو یہ مسئلہ روز کا ہوچکاہے ۔ جوبلی ہلز چیک پوسٹ سے پنجہ گٹہ تک، مہدی پٹنم سے لےکرلکڑی کا پل تک، اور سوماجی گوڑا سے پنجہ گٹہ تک سڑکوں پر دن کے تقریباً ہر وقت اور رات 9 بجے تک ٹریفک جام رہتا ہے۔
ٹریفک پولیس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز میں رہائشی علاقوں کی کمرشلائزیشن کی وجہ سے شدید ٹریفک اور جام ہوتا ہے۔ دوسری جانب تمام مرکزی سڑکوں اور اہم مراکز پر ٹریفک جام سے عوام پریشان ہیں۔ جام کی وجہ سے سفر کے لیے درکار وقت دگنا ہو گیا ہے۔ مضافات شہر کے علاقوں سے کچھ بہتر ہیں۔ فلم نگر، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، مہدی پٹنم اور دیگر مراکز میں دوپہر 2.30 بجے سے 3.30 بجے کے درمیان ٹریفک جام دیکھنے میں آرہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدارنے کہا پہلے یہ تمام علاقے رہائشی علاقے تھے اور اسی کے مطابق سڑکیں بنائی گئی تھیں۔ اب بہت سے لوگوں نے اپنی رہائش گاہوں کو دفاتر، ہوٹلوں اور پبوں میں تبدیل کر لیا ہے اور وہ مضافات میں ولاز یا گیٹڈ کمیونٹیز میں رہ رہے ہیں۔ یہ تجارتی مقامات زیادہ گاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ اس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے اور ہم ان کو منظم کرنے سے قاصر ہیں۔
درگام چیروو کیبل برج کے بعد سائبرآباد سے جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز کی طرف گاڑیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔جوبلی ہلز چیک پوسٹ، اداکار بالاکرشنا کے گھر کے قریب جنکشن، فلم نگر کا سنگم،ٹی وی 9 آفس کا چوراہے، پنجہ گٹہ کا چوراہا، مہدی پٹنم کا مرکزی علاقہ، مانصاحب ٹینک چوراہے اور دیگر مراکز ٹریفک جام کے اہم مقامات ہیں۔ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں سڑکوں کو چوڑا کیا جانا چاہیے۔ مذکورہ بالا تمام علاقے کاروباری، سیاست دانوں اور مشہور شخصیات کے مراکز ہیں۔ ان کی کاریں بھاری ساختہ ہیں جیسے فورچیونر، ہیرئیر بنز،آڈی اور دیگر وغیرہ جو زیادہ جگہ کھیرتی ہیں ۔ اور یہ کاریں سڑکوں پر زیادہ جگہ لیتی ہیں۔ اس کےعلاوہ اگر کوئی ڈرائیور ذرا سی دوسری گاڑی سے ٹکرائے تو لڑائی گھنٹوں ٹریفک جام کر دیتی ہے۔
ان موقعوں پر ٹریفک پولیس نظر نہیں آتی۔ وہ جرمانے جمع کرنے، بغیر ہیلمٹ والے دو پہیہ گاڑیوں کے سواروں کی تصویر کھینچنے اور دیگر کاموں میں مصروف ہوتی ہے۔ عوام ٹریفک لائٹس میں صرف ایک کانسٹیبل کو دیکھ سکتے ہیں۔ جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب ایک کار خراب ہوگئی اور دو سے تین کلومیٹر تک ٹریفک جام ہوگیا۔ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک کوئی پولیس عہدیدار نظر نہیں آیا۔ آوٹر رنگ روڈ پراگر کوئی کار خراب ہوتی ہے تو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے گی اور وہ گاڑی کو مین روڈ سے ہٹا دے گی لیکن شہر کے دیگر مقامات پر وہ کچھ نہیں کرتے۔