Monday, July 7, 2025
Homesliderہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ،ٹی20 مقابلے برخاست

ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ،ٹی20 مقابلے برخاست

- Advertisement -
- Advertisement -

ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ،ٹی20 مقابلے برخاست

جوہانسبرگ ۔کرکٹ جنوبی افریقہ نے  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ جنوبی افریقہ کا تازہ ترین شیڈول جاری کیا۔ سیریز جو پہلے 17 دسمبر سے شروع ہونی تھی اب 26 دسمبر سے شروع ہوگی۔ پہلا ٹسٹ 26 تا 30 دسمبرسنچورین کے سوپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔ جوہانسبرگ کا وانڈررز اسٹیڈیم 3 جنوری سے دوسرے ٹسٹ کی میزبانی کرے گا۔جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 11 سے 15 جنوری تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے ) کےلیے ہندوستان کے مردوں کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے تازہ ترین شیڈول کی تصدیق کرنا خوشی کی بات ہے۔ جیسا کہ ہفتے کے آخر میں اعلان کیا گیا تھا، اس دورے کو تین سیریز سے کم کرکے دو کردیا گیا ہے اور اب اس سیریز میں بیٹ وے ٹسٹ اور ونڈے مقابلے ہوں گے ۔ بین الاقوامی سیریز 26 دسمبر سے 23 جنوری 2022 تک چار مقامات پر ہو گی ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے ساتھ کامیاب مصروفیت کے بعد سی ایس اے کی ریلیز میں کہا گیا ہندوستان کے دورہ افریقہ کے موقع پر ونڈے اور ٹسٹ ہوں گے ۔

ہندوستان تین ونڈے بھی کھیلے گا لیکن چار میچوں کی ٹی20   سیریز کو بعد میں دوبارہ ترتیب دیا جائے گا، جیسا کہ بی سی سی آئی نے پہلے اعلان کیا تھا۔ٹسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے نئے دور کا حصہ بنے گی، جب کہ ونڈے سیریز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سوپرلیگ کا حصہ ہوگی، جو 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفکیشن ٹورنمنٹ ہے۔

ہندوستان کے دورہ جنوبی افریقہ کا نیا شیڈول یہ ہے۔

پہلا ٹسٹ 26-30 دسمبر سوپر اسپورٹ پارک، سنچورین،3 تا 7 جنوری دوسرا ٹسٹ امپیریل وانڈررز، جوہانسبرگ، 11 تا15جنوری تیسرا ٹسٹ سکس گن گرل نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن۔19 جنوری پہلا ونڈے ،21 جنوری دوسرا ونڈے ،23 جنوری تیسرا ونڈے ۔