گروگرام۔ گروگرام میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت میں مسلم نیشنل فورم اور گروگرام امام تنظیم کے علما نے ضلع انتظامیہ کو پیش کردہ ایک میمورنڈم میں فیصلہ کیا کہ جمعہ کی نماز 12 مقامات پر ادا کی جائے گی۔ مسجد، مدرسہ اور وقف بورڈ کی اراضی ، جبکہ عارضی بنیادوں پر انتظامیہ کی طرف سے مقرر کی گئی دیکھ بھال کی فیس ادا کرتے ہوئے اسے چند دنوں کے لیے چھ مقامات پر نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کوئی رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو مسلم نیشنل فورم اور امام آرگنائزیشن اس سے نمٹیں گے۔ نامزدکردہ 12 مقامات میں جامع مسجد صدر بازار، راجیو چوک، پٹودی چوک مسجد، سیکٹر-57 مسجد، ولیج چوما، شیتلا کالونی، شانتی نگر، اتل کٹاریا چوک، دیوی لال کالونی، سرائے الوردی مسجد، بادشاہ پور اور دربار پور روڈ۔بادشاہ پور شامل ہیں۔ امام تنظیم نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے میمورنڈم میں کہا کہ وہ گروگرام میں امن اور ہم آہنگی کو یقینی بنانا چاہتی ہے اور اس معاملے میں سیاست کو روکنا چاہتی ہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 مقامات پر جمعہ کی نماز نہیں پڑھی جائے گی۔ ہمیں انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ فیس ادا کر کے چند دنوں کے لیے نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر چھ مقامات درکار تھیں۔
تنظیم نامزد علماء کی دستاویزات بھی ضلعی انتظامیہ کو جمع کروائے گی ہیں ۔مسلم نیشنل فورم کے کنوینر خورشید رزاق نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم نے انتظامیہ سے مساجد، مدارس اور وقف بورڈ کی زمینوں پر سے قبصے ہٹانے کی اپیل کی ہے تاکہ نماز پرامن طریقے سے ادا کی جاسکے۔ سنیکت ہندو سنگھرش سمیتی بھی ضلع انتظامیہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھی، جس نے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مسلم اکثریتی محلوں کے باہرکھلے مقام میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ دی جائے۔ سنیکت ہندو سنگھرش سمیتی اور گروگرام امام تنظیم نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کی نماز 12 مقامات پر ادا کی جائے گی، جب کہ عارضی بنیادوں پر چھ مقامات پر اس کی طرف سے مقررکردہ دیکھ بھال کی فیس ادا کرکے ادا کی جائے گی۔