Monday, April 21, 2025
Homesliderکپتانی کے متعلق کسی نے کچھ نہیں کہا :کوہلی

کپتانی کے متعلق کسی نے کچھ نہیں کہا :کوہلی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹسٹ کپتان ویرات کوہلی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ انہوں نے ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا اور بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے اس کا اچھی طرح سے استقبال کیا گیا تھا اور اسے ترقی پسند فیصلہ قراردیا گیا تھا۔ سورو گنگولی کے اس بیان کی تردید کی جس میں انہوں نے کوہلی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا گیا تھا۔

کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کے بعد ہندوستان کی ٹی20 کپتانی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔کوہلی نے کہاجب میں نے ٹی20 کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے فیصلے کے بارے میں بی سی سی آئی سے رابطہ کیا تو اس کا خیر مقدم کیا گیا۔ کوہلی نے بدھ کو ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا۔ مجھے اس پر دوبارہ غور کرنے کے لیے نہیں کہا گیا۔ اس کا اچھا استقبال کیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ یہ ترقی پسند فیصلہ ہے اور یہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔پھر میں نے ان سے کہا کہ میں ٹسٹ اور ونڈے میں کپتانی جاری رکھنا چاہوں گا، جب تک کہ عہدیداران اور سلیکٹرز اس کے بارے میں کچھ اور محسوس نہ کریں۔

 میری بات واضح تھی کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے انہیں اختیار دیاکہ اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ (ٹسٹ اور/یا ونڈے میں کپتان رہیں)، فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہے۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے صدر گنگولی نے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے ویراٹ کوہلی سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹی20 کی کپتانی سے دستبردار نہ ہوں۔33 سالہ کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ ان کے خیال میں ونڈے کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔کوہلی نے کہا ظاہر ہے کہ ہم نے آئی سی سی کا کوئی ٹورنمنٹ نہیں جیتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ونڈے کی قیادت سے ہٹانے کا یہ فیصلہ کیوں لیا۔