Tuesday, April 22, 2025
Homesliderشمالی کوریا میں آئندہ 11 دنوں تک ہنسنے پر پابندی

شمالی کوریا میں آئندہ 11 دنوں تک ہنسنے پر پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

پیانگ یانگ ۔شمالی کوریا کے سابق رہنما جنہوں نے 1994 سے لے کر 17 دسمبر 2011 کو اپنی موت تک حکومت کی اس  انجہانی رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے بیٹے کم جونگ ان کی حکومت نے عوام کو حکم دیا ہے کہ وہ 11 دن تک خوشی کے آثار نہ دکھائیں۔سوگ کی قومی مدت کے دوران شمالی کوریا کے باشندوں کو ہنسنے یا شراب پینے کی اجازت نہیں ہے۔

شمال مشرقی سرحدی شہرسینوجو سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے کہا سوگ کے دوران، ہمیں شراب نہیں پینی، ہنسنا یا تفریحی سرگرمیوں میں مشغول نہیں ہونا چاہیے۔ریڈیو فری ایشیا سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے مزید کہا ماضی میں بہت سے لوگ جو سوگ کے دوران شراب پیتے یا نشہ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے انہیں گرفتار کیا گیا اور ان کے ساتھ نظریاتی مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔انہیں گرفتار  کیا گیا اور پھر کبھی انہیں دیکھا گیا۔

یہاں تک کہ اگر آپ کے خاندان کا کوئی فرد سوگ کے دوران مر جاتا ہے تو آپ کو اونچی آواز میں رونے کی اجازت نہیں ہے اور لاش کو بھی سوگ کی مدت کی ختم ہونے کے بعد نکالنا چاہیے۔لوگ اپنی سالگرہ بھی نہیں منا سکتے اگر وہ سوگ کی مدت میں آجائیں۔

جنوب مغربی صوبے ساؤتھ ہوانگھے سے تعلق رکھنے والے ایک اور ذرائع نے کہا کہ پولیس عہدیداروں  کو کہا جاتا ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر نظر رکھیں جو سوگ کے دوران مناسب طور پر قواعد کی خلاف ورزی کرے نظر آتے۔انھوں نے کہا دسمبر کے پہلے دن سے، ان کا خصوصی فرض ہوگا کہ وہ اجتماعی سوگ کے مزاج کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔یہ پولیس کے لیے ایک ماہ کی خصوصی ڈیوٹی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے عہدیدار بالکل سو نہیں سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری گروپوں اور سرکاری کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سوگ کے دوران غربت میں مبتلا افراد کا خیال رکھیں کیونکہ ملک خوراک کے بحران سے دوچار ہے۔