لاڈرہل ۔آئرلینڈ اور امریکہ کی مردوں کی ٹیم کے درمیان 26 دسمبر کو ہونے والا افتتاحی ونڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے امپائرنگ ٹیم میں کورونا کا معاملہ سامنے آنے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دو میچوں کی ٹی20 سیریز کا اختتام دونوں ٹیموں کے اعزازات کے ساتھ ختم ہوا کیونکہ جہاں پہلا مقابلہ امریکہ نے جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی وہیں آئرلینڈ نے دوسرے مقابلے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز کو برابر کیا ۔ یو ایس اے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کرکٹ آئرلینڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مزید مقابلے متاثر ہ نہ ہو پائیں۔
یو ایس اے کرکٹ اور کرکٹ آئرلینڈ، آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سیریز کا بقیہ حصہ جاری رہ سکے، اگر ایسا کرنا محفوظ ہے۔ امریکہ بمقابلہ آئرلینڈ مینز انٹرنیشنل سیریز میں پہلا بین الاقوامی ونڈے باکسنگ ڈے پر مقرر تھا اور سیریز کے زیر انتظام محفوظ ماحول کے ایک حصے کے طور پر جاری ٹسٹنگ کے دوران میچ کی امپائرنگ ٹیم میں ایک مثبت معاملہ سامنا آیا جس کی وجہ سے بدقسمتی سے پہلا ونڈے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کی وجہ سے پہلے ونڈے کے لیے چاروں امپائرز دستیاب نہیں رہے ہیں اور تین منفی ٹسٹ کیے گئے امپائروں کو ایک مثبت معاملہ کے قریبی رابطے کے طورپرسمجھا جاتا ہے جس کے بعد مقابلے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دوسرا اور تیسرا ونڈے جو فی الحال 28 اور 30 دسمبر کو مقررہے وہ منصوبہ بندی کے مطابق منعقد ہوں اگر ضرورت پڑی توعہدیداروں کے متبادل کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔