Tuesday, April 22, 2025
Homesliderتمہاری ماں کو بھی آج تم پر شرم آرہی ہوگی

تمہاری ماں کو بھی آج تم پر شرم آرہی ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ بلی بائی ایپ تیار کرنے والے ایک نوجوان انجینئر کو جہاں ممبئی پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا وہیں  فون پے کے سی ای او سمیر نگم نے ٹوئٹ کرتے  ہوئے اس کی شدید الفاظ میں تنقید کی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے  ہوئے  کہا ہےبلی بائی ایپ  بنانے والوں کو تاحیات جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جانا چاہیے۔ شرم آنی چاہیے – آپ جو بھی ہو! انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی اپنی مائیں آج آپ کو جنم دینے پر شرمندہ ہوں گی۔

دریں اثناء مسلم خواتین کو آن لائن نشانے بنانے کی غرض سے تیار کردہ اس ایپ کے متعلق جہاں ایک 21 سالہ نوجوان وشال کمار کی گرفتاری کو صبح جہاں وشال الدین کا نام دینے کی سازش کی گئی تھی وہیں اب اس ضمن میں ایک اور اہم گرفتاری نے اس سازش کا پردہ فاش کردیا ہے کیونکہ اس ساری کارروائی کے درپردہ ایک خاتون ہے ۔دوسری جانب اے این آئی کے مطابق بلی بائی ایپ کی تیاری کی اہم ملزمہ جھارکھنڈ کی ایک خاتون ہے جس کو تحویل میں لے کر ممبئی پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔گرفتار شدہ وشال کمار اور یہ خاتون ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور وشال کمار اس خاتون کا معاون ہے۔اس سارے معاملہ کی اہم ملزمہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اے این آئی نے پولیس کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ خاتون بلی بائی ایپ کے ساتھ تین اکاؤنٹس چلارہی تھی۔وشال کمار نے 31 ڈسمبر کو ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ خالصہ سوپرمیسسٹ کے نام سے بنایا بعد ازاں اس نے ان نقلی اکاؤنٹس کو خالصہ (سکھوں) کے نام سے تبدیل کردیا۔یاد رہے کہ وشال کمار کو باندرا عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس ملزم کو 10 جنوری تک تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔