Monday, June 9, 2025
Homesliderوزیراعظم کے قافلے کے سامنے احتجاج، مودی کو اپنا دورہ منسوخ کرنا...

وزیراعظم کے قافلے کے سامنے احتجاج، مودی کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا

- Advertisement -
- Advertisement -

فیروز پور/نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو آخری لمحات میں پنجاب کے فیروز پور شہر کا اپنا دورہ منسوخ کر دیاجہاں وہ 42,750 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کچھ وجوہات کی بناء پر ریلی سے خطاب نہیں کر سکیں گے۔

منڈاویہ یہاں تین طبی انفراسٹرکچر کے سنگ بنیاد کے لیے آئے تھے، جن میں فیروز پور میں 100 بستروں والا پی جی آئی سیٹلائٹ سنٹر بھی شامل ہے جو کہ 490 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔قبل ازیں وزیر اعظم  مودی بٹھنڈہ قصبے کے بھیسیانہ ایئر فورس اسٹیشن پر اترے جہاں سے انہیں سڑک کے راستے فیروز پورجانا تھا۔

پی ایم مودی کے پنجاب کے دورے پر وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق آج صبح پی ایم بٹھنڈہ پہنچے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے حسینی والا میں قومی شہداء کی یادگار پرجانا تھا۔ بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے پی ایم نے تقریباً موسم صاف ہونے کے لیے منٹ 20 تک انتظار کیا۔ جب موسم بہتر نہیں ہوا تو یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ سڑک کے ذریعے قومی شہداء کی یادگار کا دورہ کریں گے، جس میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔ ڈی جی پی پنجاب پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کی ضروری تصدیق کے بعد وہ سڑک کے ذریعے سفر کے لیے روانہ ہوئے۔

حسینی والا میں قومی شہداء کی یادگار سے تقریباً 30 کلومیٹر دورجب وزیر اعظم کا قافلہ ایک فلائی اوور پر پہنچا تو پتہ چلا کہ سڑک کو کچھ مظاہرین نے بند کردیا تھا۔ وزیر اعظم 15-20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنس گئے تھے۔ وزیراعظم کی سیکیورٹی میں کوتاہی یہ ایک اہم واقعہ تھا۔ وزیراعظم کے شیڈول اورسفرکے منصوبے کے بارے میں پنجاب حکومت کو پہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔ طریقہ کار کے مطابق انہیں لاجسٹکس، سکیورٹی کے ساتھ ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کے ساتھ ساتھ ضروری انتظامات کرنے ہیں۔ سڑک کے ذریعے کسی بھی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی سیکورٹی تعینات کرنی پڑتی ہے، جو واضح طور پر تعینات نہیں کی گئی تھی۔اس حفاظتی کوتاہی کے بعد واپسی کا فیصلہ کیا گیا کہ وہ واپس بھٹنڈا ایر پورٹ کا رخ کیا ۔