Tuesday, April 22, 2025
Homesliderنوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کشمیرا سڑک حادثہ میں فوت

نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کشمیرا سڑک حادثہ میں فوت

- Advertisement -
- Advertisement -

پونے۔ مہاراشٹر کے پونے ضلع سے ایک افسوسناک واقعہ سامنا آیا ہے جس میں ایک نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کو کچرے کے ٹرک نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ صبح مکند نگر کے سوجے گارڈن کے سامنے پیش آیا۔ 20 سالہ متوفی بیڈمنٹن کھلاڑی کی شناخت کشمیرا پرشانت بھنڈاری کے طور پر کی گئی ہے جو پٹاخوں کے ایک ممتاز تاجر کی بیٹی ہے۔متوفی کسی کام سے سوجے گارڈن سے لکشمی نارائن چوک کی طرف جارہی تھی جب اس نے ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اس طرف ایک گاڑی پہلے سے کھڑی تھی اور اسے اچانک بریک لگانی پڑی۔ اس کی وجہ سے اس کا اسکوٹر سڑک سے پھسل گیا جس سے وہ نیچے گر گئی۔ اس کے بعد وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹ میں اے سی پی سشما چوان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔ دریں اثنا، پولیس نے حادثاتی موت کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ٹرک اور اس کے ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے جو موقع سے فرار ہو گیا ۔ اے سی پی نے کہا کہ ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد باضابطہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ لڑکی کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ وہ اپنا بچی کھو چکے ہیں اور اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ رشتہ دار نے کہا کہ پولیس کو اس معاملے کی تفتیش کرنی چاہیے۔ پولیس کے مطابق متوفی خاتون دکن جم خانہ کے علاقے میں واقع کالج سے بزنس ایڈمنسٹریشن کا کورس کر رہی تھی۔ اے سی پی سشما چوان نے کہا کہ بھنڈاری نے کئی ریاستی سطح کی چمپئن شپ میں حصہ لیا تھا اور وہ ایک شاندار بیڈمنٹن کھلاڑی تھیں۔