Sunday, June 8, 2025
Homesliderاترپردیش انتخابات، بی جے پی سٹہ بازوں کی پہلی پسند

اترپردیش انتخابات، بی جے پی سٹہ بازوں کی پہلی پسند

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ اتر پردیش کے ہاپور ۔میرٹھ میں سٹہ باز سٹہ بازارچلا رہے ہیں اور انہوں نے  حکمراں بی جے پی پر فروری ۔ مارچ کے اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے لیے بڑی شرط لگا رہے ہیں، اور کہا رہے ہیں کہ بی جے پی کو  403 میں سے 230 سیٹیں ملیں گی جبکہ  سماج وادی پارٹی 130 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔سٹہ باز ابھی تک کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو سیٹیں نہیں دے رہے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اپنے ابتدائی رجحانات کی بنیاد پربول رہے ہیں اور ملٹی اسٹیج انتخابات کے آنے والے مراحل میں صورتحال بدل سکتی ہے لیکن فی الحال وہ بی جے پی کی حمایت کررہے ہیں۔

ان کے اپنے رجحانات کے مطابق بی جے پی کو تقریباً 60 سے 70 سیٹوں کا نقصان ہوگا لیکن وہ اترپردیش  انتخابات میں سب سے مضبوط جماعت کے طور پر ابھرے گی۔حالانکہ بہت سی چیزیں بی جے پی کے خلاف گئی ہیں لیکن وہ کامیابی حاصل  کرنے والی ہے۔ بی جے پی نے زرعی بلوں کو واپس کردیا ہے۔ لکھیم پور کھیری کا واقعہ بھی بھگوا پارٹی کے خلاف تھا لیکن ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اسے بنانے جارہے ہیں۔وہ ہمارے رجحان کے مطابق تقریباً 230 سیٹیں جیت رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی 130 سیٹیں جیت رہی ہے۔ انتخابات کے آنے والے مرحلے میں یہ تعداد بدل سکتی ہے لیکن یہ ایک ہلکی تبدیلی ہوگی جس کی ہم توقع کرتے ہیں۔

ایک اور سٹہ باز  جس نے نام ظاہر کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ابھی تک وہ بی جے پی اور ایس پی جیتنے والی سیٹوں کی تعداد پر شرط لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ باقی چیزیں الیکشن کے اگلے مرحلے میں صاف ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو فی الحال 1000 کے بدلے 1,000 کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد موجودہ رجحانات کے مطابق یہ 1000 سے 5,000 یا 10,000 میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے رجحانات کی بنیاد پر بی جے پی کو 230 سیٹیں دے رہے ہیں۔ ہمارے پاس کانگریس کے لیے کوئی قیمت  نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی کا سیشن ریٹ 130 سیٹوں کے لیے ہے ۔

سٹہ باز نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے نام پر شرط نہیں لگا رہے تھے۔ پارٹی کی مرضی کے مطابق نام بدل سکتے ہیں اور وہ صرف پارٹی کے نام پر شرط لگا رہے ہیں  اور پارٹیاں جملے کتنی سیٹیں جیتنے والی ہیں۔سٹہ باز  نے کہا اتر پردیش  کا وزیراعلیٰ کون ہوگا یہ ہماری فہرست میں نہیں ہے۔ ہم پارٹی اور اس کی جملہ سیٹوں پر شرط لگا رہے ہیں ۔