Tuesday, April 22, 2025
Homesliderحیدرآباد میں 36 ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں منسوخ

حیدرآباد میں 36 ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں منسوخ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ حیدرآبادی عوام کو آج اس وقت پریشانی کی سامنا کرنا پڑا ہے جب ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) نے آپریشنل وجوہات اور دیکھ بھال کی سرگرمیوں کی وجہ سے پیر کو حیدرآباد میں 36 ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب دیکھ بھال کی وجوہات  کی بناء پرلنگم پلی اور حیدرآباد کے درمیان نو خدمات اور حیدرآباد اور لنگم پلی کے درمیان نو خدمات منسوخ کردی گئی ہیں۔

حکام نے فلک نما اور لنگم پلی کے درمیان آٹھ خدمات اور لنگم پلی اور فلک نما کے درمیان آٹھ خدمات  کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔سکندرآباد اور لنگم پلی کے درمیان ایک خدمات  اور سکندرآباد اور لنگم پلی کے درمیان ایک خدمات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ایس سی آر نے آپریشنل وجوہات اور ٹریک کی دیکھ بھال کی سرگرمیوں کی وجہ سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران تقریباً ہر روزایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کو منسوخ کیا ہے۔79 خدمات  میں سے 36 کو 17 جنوری کو منسوخ کر دیا گیا۔ 18 جنوری کو لنگم پلی-حیدرآباد اور فلک نما-لنگم پلی روٹس پر جملہ 22 ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔ایس سی آر نے 19 سے 23 جنوری تک 37 ٹرینیں بھی منسوخ کر دیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سروس ایم ایم ٹی ایس  جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد اور مضافات کو جوڑتی ہیں۔ مقبول مضافاتی ٹرینیں شہر کے اندر اور مضافاتی مسافروں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔یاد رہے کہ  پہلا مرحلہ 9 اگست 2003 کواس کے وقت  کے نائب وزیر اعظم ایل کےاڈوانی  نے عوام کے لیے کھولا تھا۔ دوسرے مرحلے کا افتتاح متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے کیا اور اس وقت  سسٹم میں تین لائنیں تھیں  جن کی جملہ  لمبائی 44 کلومیٹر (27 میل) ہے۔ مئی، 2010 میں، ہندوستانی ریلوے نے 641 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے 107-کلومیٹر (66 میل) فیز II پروجیکٹ کو سنبھالنے کا فیصلہ کیا تھا  لیکن آج یہ ٹرین خدمات حیدرآباد میں عوامی حمل ونقل کی اہم کڑی ہے۔