Tuesday, June 10, 2025
Homesliderلالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ مقدمہ میں  5 سال کی سزا

لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ مقدمہ میں  5 سال کی سزا

- Advertisement -
- Advertisement -

رانچی۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو، جو ڈورانڈا خزانے سے 139.35 کروڑ روپے کے غبن کے چارہ گھوٹالہ مقدمہ میں قصوروار ہیں، انہیں خصوصی سی بی آئی عدالت نے پانچ سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔اس کے ساتھ عدالت نے دیگر ملزمان کو قید کے علاوہ دو کروڑ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اس معاملے میں سابق ایم پی آر کے رانا کو بھی پانچ سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ محکمہ انیمل ہسبنڈری کے اس وقت کے سیکرٹری بیک جولیس کو چار سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس سے پہلے چارہ گھوٹالے کے تحت ڈورانڈا خزانے سے 139.35 کروڑ روپے کے غبن کے معاملے میں مجرم قرار دیے گئے لالو پرساد یادو سمیت 38 قصورواروں کی سزا پر دوپہر کی بحث مکمل ہونے کے بعد،خصوصی سی بی آئی عدالت نے فیصلہ 1.30 بجے تک محفوظ رکھا تھا۔سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کی ششی نے سزا پر دوپہر 12 بجے سے تقریباً 40 منٹ تک اس معاملے میں فریقین کے دلائل سنے۔
لالو کے وکیل دیورشی منڈل نے کہا  کہ آج عدالت نے نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں ملزمین کو تین سال قید کی سزا سنائی اور انہیں آج سی بی آئی عدالت سے ضمانت مل گئی۔
آر جے ڈی کے جنرل سکریٹری اور سرکردہ لیڈر عبدالباری صدیقی نے میڈیا سے کہا  ہے  کہ لالو پرساد یادو آج سنائی گئی سزا کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے اور جلد ہی ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت کی عرضی بھی دائر کی جائے گی۔
اس سے قبل سزا پر دلائل کے دوران لالو پرساد کے وکیل دیورشی منڈل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی عمر تقریباً 75 سال ہے اور وہ 17 مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ان پر رحم کیا جائے ۔اسی طرح دیگر کئی ملزمان کی جانب سے کہا گیا کہ اس مقدمہ  میں 26 سال سے ٹرائل چل رہا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک سزا ہے لہٰذا ان کی بیماری اور عمر کے پیش نظر عدالت کو رحم کرنا چاہیے۔اہم بات یہ ہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج ایس کی نے 15 فروری کو اس معاملے میں لالو یادو سمیت 38 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا پر سماعت کے لیے 21 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔