Thursday, April 24, 2025
Homesliderنیلوفر دواخانہ سے بچی کا اغوا ، صرف 4 گھنٹوں میں معصوم...

نیلوفر دواخانہ سے بچی کا اغوا ، صرف 4 گھنٹوں میں معصوم کو ماں سے ملادیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ حکومت کے زیر انتظام نیلوفر چلڈرن اسپتال سے چہارشنبہ کے روز ایک 18 ماہ کی لڑکی کو اغوا  کیا گیا  لیکن اغوا کے چار گھنٹے کے اندر معصوم بچی  بچا لیا گیا۔پولیس کی تیز رفتار کارروائی نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لڑکی کو اس کی ماں سے دوبارہ ملایا۔پولیس کے مطابق رنگاریڈی ضلع کے شاہ آباد کی رہنے والی جے مادھوی نے اپنی بیٹی یوویکا کے لاپتہ ہونے کی شکایت کی جب وہ اسے چیک اپ کے لیے دواخانہ لائی  تھی ۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ آؤٹ پیشنٹ بلاک میں ایک کاؤنٹر پر قطار میں کھڑی تھی اور چند منٹوں میں اس نے دیکھا کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہے۔

اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ نامپلی کے انسپکٹر خلیل پاشا نے کہا کہ انہوں نے دواخانہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج کو اسکین کیا اور ایک خاتون کو ایک بچے کے ساتھ دواخانہ سے باہر آتے ہوئے پایا۔ پولیس نے مادھوی کو فوٹیج دکھائی جس نے بچے کی شناخت اپنی بیٹی کے طور پر کی۔پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر اغوا  کرنے والی خاتون  کا سراغ لگانے اور بچے کی بازیابی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ ایک ٹیم نے عطا پور علاقے میں ٹوڈی کمپاؤنڈ کے قریب خاتون کا سراغ لگایا۔ ٹیم نے لڑکی کو بازیاب کروایا اور خاتون کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی، جس میں عورت کو بچے کے ساتھ آٹو رکشا میں بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ مقدمہ کو چار گھنٹے میں حل کر لیا گیا۔ وہ خاتون سے اغوا کے پیچھے محرکات کی تحقیقات کے لیے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔دریں اثناء نیلوفر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مرلی کرشنا نے ان خبروں کی تردید کی کہ دواخانہ کے عملے کی لاپرواہی کے باعث دواخانہ میں دو بچے ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بچہ جو قبل از وقت پیدا ہوا تھا اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا، پیچیدگیوں کی وجہ سے مر گیا کیونکہ اس کے اعضاء مکمل طور پر تیارنہیں ہوئے تھے۔ ناگرکرنول ضلع میں پیدائش کے وقت بچے کا وزن ایک کلو تھا اور اسے 28 فروری کو نازک حالت میں نیلوفر لایا گیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لاپرواہی کے الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی شرح اموات 50 فیصد ہوتی ہے۔