حیدرآباد ۔ جنوبی فلمی دینا کے سوپر اسٹار یش اور بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی فلم کے جی ایف 2 ، 14 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل شائقین اس کی ایڈوانس بکنگ کر رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، کے جی ایف 2 کی ایڈوانس بکنگ نے رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم آر آر آر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی ہدایت کاری ایس ایس راجامولی نے کی ہے۔ شائقین فلم کے جی ایف کا دوسرا حصہ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
بالی ووڈ کی فلموں کے بجائے اب شائقین کی توجہ جنوب کی فلموں پر ہیں۔ ناظرین جنوبی ہند کی فلموں کے لیے مسلسل اپنی محبت کی بارش کر رہے ہیں۔ ان تمام فلموں میں سے ایک کے جی ایف 2 ہے ، جس کا ناظرین میں زبردست جوش ہے۔ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ کی بات کریں تو اس نے ہندی پٹی پر 11 کروڑ سے زیادہ کی ایڈوانس بکنگ کی ہے۔تجارتی رپورٹس کے مطابق فلم تھیٹروں میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ سے 20 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ ایسے میں اگر ہم فلم آر آرآر کی بات کریں تو اس نے ہندی باکس آفس پر صرف 5 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ درج کی تھی جو کے جی ایف 2 کے مقابلے نصف بھی نہیں ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق یہ فلم پہلے دن تمام فلموں کے ریکارڈ تباہ کرتی نظر آئے گی اور کہا جا رہا ہے کہ فلم کے ابتدائی روز 35 کروڑ سے زائد کمانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
ایش اسٹارکے جی ایف 2 باکس آفس پر وجے کی فلم بیسٹ سے مقابلہ کرنے جا رہی ہے۔ شائقین دونوں فلموں کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔کے جی ایف 2 اور بیسٹ دونوں 14 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہے ہیں۔ ساؤتھ کے علاوہ ہندی ناظرین میں بھی دونوں کی فلموں کو لے کر زبردست جوش ہے۔ شاہد کپور کی جرسی بھی ان دونوں فلموں سے ٹکرانے والی تھی لیکن ماضی میں میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ راتوں رات تبدیل کردی۔ اب یہ فلم 22 اپریل کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔