Sunday, May 11, 2025
Homesliderہندوستان میں برقی بحران ، وجہ کوئلہ یا جنگ ؟

ہندوستان میں برقی بحران ، وجہ کوئلہ یا جنگ ؟

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف کچھ پاور پلانٹس کی پیداوار ایندھن کی قلت سے متاثر ہوئی ہے۔  روس ۔یوکرین جنگ کی وجہ سے درآمد شدہ کوئلہ مہنگا ہو گیا ہے۔ پیداوار میں کمی کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بجلی کی کٹوتی کی جا رہی ہے ،جس سے صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عام زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
ملک میں کوئلے اور بجلی کے بحران کے حوالے سے پبلک سیکٹر کمپنی کول انڈیا لمیٹڈ کے سابق ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) ایس این پرساد سے تازہ ترین تفصیلات حاصل کی گئی ۔
جس ان سے سوال کیا ہے کہ  کوئلے کی سربراہی میں کمی کو اس کمی کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے؟  اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئلے کی گھریلو فراہمی بجلی کے بحران کی وجہ نہیں ہے۔ ملک میں کوئلے کی پیداوار اور صارفین (بجلی اور دیگر شعبوں) کو اس کی فراہمی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں صارفین کو 663 ملین ٹن کوئلہ فراہم کیا گیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔بجلی کے بحران کی بڑی وجہ درآمدی کوئلے اور گیس پر مبنی پلانٹس میں ایندھن کی قلت ہے۔ روس ۔ یوکرین جنگ نے عالمی سطح پر کوئلے اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس نے پاور پلانٹس کو کوئلہ درآمد کرنے سے روک دیا ہے۔
ملکی سطح کی بات کریں تو کوئلے کے شعبے میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ مالی سال 2021-22 میں کول انڈیا کی پیداوار 622.6 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔سنگارینی اور نجی طور پر استعمال ہونے والی کوئلے کی کانوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت نے اس شعبے کے لیے ضوابط کو آزاد کیا ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھایا ہے۔ اس سے کانوں میں پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔