Sunday, June 8, 2025
Homesliderکے جی ایف  2 کی شاندار کامیابی کے بعد نیل نے اپنی...

کے جی ایف  2 کی شاندار کامیابی کے بعد نیل نے اپنی فیس دگنی کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ کے جی ایف  2 کی شاندار کامیابی کے بعد پرشانتھ نیل نے اپنی فیس دگنی کردی ہے ۔کنڑ انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر پرشانتھ نیل نے اب تک صرف 3 فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔ ان 3 فلموں میں سے 2 فلمیں کے جی ایف  فرنچائزز ہیں۔ 14 اپریل کو ریلیز ہوئی یش اور سنجے دت کی فلم کے جی ایف  2 نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ اس فلم نے ہندی باکس آفس پر کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔

اس شاندار کامیابی کے بعد  اب پرشانت نیل نے کے جی ایف  2  کی زبردست کامیابی کے بعد اپنی فیس دوگنی کر لی ہے۔ اس وقت پرشانت نیل ساؤتھ انڈسٹری کے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ اس کے علاوہ پرشانت نیل پہلے ہی تلگو میں دو اعلیٰ پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔پرشانت  ان دنوں باہوبلی اداکار پربھاس کے ساتھ سالارکی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کو ہومبول فلمز بھی پروڈیوس کر رہی ہے جس نے فلم کے جی ایف بنائی تھی۔ اس کے لیے پرشانت نیل نے 25 کروڑ روپے کی فیس لی تھی۔

 تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق پرشانت نیل نے نئی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے اپنی فیس دوگنی کردی ہے۔ اب ہدایت کار نئی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے 50 کروڑ روپے وصول کریں گے۔پرشانت نیل این ٹی آر کے ساتھ فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اسے میتھری مووی میکرز کے بینر تلے پروڈیوس کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈی وی وی دنیا نے ایک اور فلم کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ ان دونوں فلموں کے لیے پرشانت نیل کو 50 کروڑ روپے فیس  دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلم کے جی ایف کے معاملے میں، خبر ہے کہ پرشانت نیل نے فیس کے بجائے منافع میں حصہ لیا ہے۔