Sunday, June 8, 2025
Homesliderکمل ہاسن کی فلم وکرم کا کانز فلم فیسٹیول میں ٹریلر جاری

کمل ہاسن کی فلم وکرم کا کانز فلم فیسٹیول میں ٹریلر جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ سوپر اسٹار کمل ہاسن کی تازہ ترین کثیر لسانی ایکشن تھرلر فلم ‘وکرم’ کے ٹریلر جسے کانز فلم فیسٹیول 2022 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا اس ٹریلر کو اس پروقار تقریب میں زبردست ردعمل ملا ہے۔ کیتھی شہرت کے حامل لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وجے سیتھوپتی، فہد فاصل، چمبن ونود اور نارائن بھی اہم کرداروں  ہیں۔ حالیہ دنوں میں پشپا میں مرکزی کردار الو ارجن کے مقابل میں ویلن کا رول کرنے والے فہد فاضل کو اس فلم میں ان کی اداکاری کو کافی سہرایا گیا ہے اور او کمل  ہاسن کی اس فلم میں ان کے کردار کو دیکھنے کےلئے فلم شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔

علاوہ ازیں کمل ہاسن کی  اس  فلم کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے دی ہے۔ وکرم بنانے والوں نے اس فلم کی ریلیز  کی تاریخ  کا  بھی فیصلہ  کر دیا ہے، جس میں وجے سیتھوپتی اور فہد فاصل بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم 3 جون کو ریلیز کی جائے گی جب کہ  فلم وکرم کا 2 جون کو امریکہ میں خصوصی پریمیئر شوز بھی ہوں گے۔ جئے بھیم کی اداکار سوریہ شیوکمار کو اس فلم میں ایک اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے، جسے کمل ہاسن اور آر مہندرن نے بڑے پیمانے پر تیار کیا ہے۔

 انیرودھ روی چندر نے اس کثیر لسانی فلم کی موسیقی ترتیب دی۔ اسے کمل ہاسن اور آر مہندرن نے پروڈیوس کیا ہے، اے راج کمل فلمز انٹرنیشنل فلم کے بیانر تلے پردے پر پیش کیا جارہا ہے ۔کمل ہاسن کی اس فلم کا بے صبری سے اس لئے بھی انتظار کیا جارہے  کیونکہ اس قبل جنوبی ہند کی فلموں پشپا  ، آرآرآر اور کے جی ایف 2 نے کافی دھوم مچائی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جنوبی ہند اور بالی ووڈ میں یکساں مقبولیت کے حامل کمل ہاسن کی یہ فلم اس کڑی کو اور مضبوط کرے گی ۔