احمدآباد ۔ راجستھان رائلز کے کرشماتی اور جارحانہ اوپنر جوس بٹلر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل 2022 سیزن کے وسط میں شدید دباؤ ان کے ذہن پر بہت زیادہ سوار تھا لیکن ہیڈ کوچ کمار سنگاکارا کے حوصلہ افزا الفاظ خود کو راستہ تلاش کرنے کا موقع دیں نے کافی مدد کئے اور میں فارم کی کمی پر قابو پالیا۔اوپنر بٹلر نریندر مودی اسٹیڈیم میں کوالیفائر 2 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آسانی سے جیت کے معمار تھے، کیونکہ انگلینڈ کے کرکٹر نے 177 رنز کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 گیندوں پر شاندار سنچری (ناٹ آؤٹ 106) بنا کر راجستھان کی کامیابی کےلئے رہنمائی کی اور اب ٹیم آئی پی ایل 2022 کا فائنل گجرات ٹائٹنز کے خلاف اتوار کو کھیلے گی۔
انگلینڈ کے 32 سالہ اوپنر نے اب تک 16 میچوں میں 824 رنز بنائے ہیں، جس میں انہوں نے چار سنچریاں اور اتنی ہی نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ راجستھان رائلز کی اصل قوت ثابت ہوئے ہیں اور اب انکا مقصد ٹیم کو دوسرا آئی پی ایل خطاب جیتوانا ہے۔ لیجنڈری اسپنر شین وارن کی قیادت میں 2008 میں افتتاحی سیزن میں ٹیم نے خطاب جیتا تھا۔آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے جب رائلز فائنل میں داخل ہوئے ہیں۔ پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے بٹلر نے کہا کہ سنگاکارا کے حوصلہ افزاء بیان نے اس وقت مدد کی اور وہ آزاد ذہن کے ساتھ کولکتہ (کوالیفائر 1 کے لیے) کے خلاف میدان میں اترے ۔
میں سیزن میں بہت کم توقعات لیکن بہت زیادہ توانائی کے ساتھ آیا ہوں۔ فائنل میں کھڑا ہونا بہت پرجوش ہے۔ میں نے دو مرحلے کا سیزن گزارا پہلا مرحلہ کافی شاندر رہا لیکن دوسرے نصف کافی مشکل رہا لیکن میں نے اپنے قریب کے لوگوں کے ساتھ بہت ایماندارانہ گفتگو کی اور یہ صرف ایک ہفتہ پہلے تھا جب میں نے اس کے بارے میں بات کی۔مشکل وقت سانگا (سنگاکارا) نے کہا کہ آپ جتنی دیر وکٹ پر ٹھہریں گے آپ خود کو راستہ تلاش کرنے کا موقع دیں گے۔
بٹلر نے آنجہانی وارن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی لیجنڈ ٹیم کے لیے ایک بااثر شخصیت رہے ہیں۔بٹلر نے مزید کہا، ٹی 20 کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنمنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت پرجوش ہوں۔ شین وارن آر آر کے لیے ایک ایسی بااثر شخصیت رہے ہیں۔ ہم ان کی بہت کمی محسوس کریں گے اور خطاب جیت کر انہیں ایک بہتر خراج پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔