کویت سٹی ۔ قطر کا حمد انٹرنیشنل ایرپورٹ جہاں دنیا کا سب سے بہترین ایرپورٹ کا اعزاز حاصل کیا وہیں کویت کے انٹرنیشنل ایرپورٹ کو بدترین ایرپورٹس کی فہرست میں دوسرا مقام ملا ہے ۔ٹریول ویب سائٹ ایر ہیلپ تین پیمانوں پر دنیا کے بڑے ایرپورٹس کی درجہ بندی کرتی ہے اور یہ تین پیمانے بروقت کارکردگی، خدمات کا معیار، اور کھانے اور دکانیں۔ ایک جرمن انتظامی کمپنی ایر ہیلپ نے ایئر لائن کی درجہ بندی کی ہے جو پہلی بار 2015 میں اپنی درجہ بندی شائع کی ہے اور ہر سال درجہ بندی کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔
ایرپورٹس کو تین معیاروں کی بنیاد پر 10 نکاتی پیمانے پر اسکور کیا جاتا ہے۔ بروقت کارکردگی اس بات کی پیمائش کرتی ہے کہ پرواز کی روانگی اور آمد کا وقت کتنا ہے اور یہ ایرپورٹ کے مجموعی اسکور کا 60 فیصد ہے۔خدمات کا معیار اسکور کا مزید 20 فیصد حصہ ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ کسٹمر سروس کے معیار سے کیا جاتا ہے، سیکیورٹی کے انتظار کے اوقات کتنے تیز ہیں، اور ایرپورٹ کتنا صاف ہے۔ خوراک اور دکانیں اسکور کا حتمی 20فیصد بنتی ہیں۔ ان مسافروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے جو کھانے اور خریداری کے اختیارات کو ایک سے پانچ کے پیمانے پر درجہ بندی کرتے ہیں۔
ایر ہیلپ نے اپنے طریقہ کار کے مختصر بیان میں بتایا کہ اس میں ایسے ایرپورٹس کو شامل نہیں کیا گیا ہے جن کے لیے وہ ڈیٹا حاصل کرنے سے قاصر ہیں اوریہ کہ درجہ بندی میں صرف دنیا کے سب سے زیادہ معروف اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایرپورٹس شامل ہیں۔فہرست میں سرفہرست قطر کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے جس نے 131 دیگر ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس نے ممکنہ دس میں سے 8.39 کا مجموعی اسکور حاصل کیا۔لیکن جب قطر کا ایرپورٹ چمک رہا تھا کئی یورپی ایرپورٹس فہرست کے نیچے آ گئے۔ ایر ہیلپ کی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے 10 سب سے کم درجہ والے ایرپورٹس میں سے آٹھ یورپ میں واقع ہیں۔
خراب ایرپورٹس کے دس مقامات میں کویت کا بین الاقوامی ایرپورٹ دنیا کا دوسرا بدترین ایرپورٹ ہے۔کویت کے بین الاقوامی ایرپورٹ نے 2019 میں 15 ملین سے زیادہ لوگوں کی خدمت کی۔ اس میں ایک فوجی ایئربیس بھی ہے جو کویت کی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔ ایرپورٹ کی اسکائی ٹراکس پر 2/10 کی درجہ بندی ہے، کچھ مسافروں نے ایرپورٹ میں ایک خوفناک بدبو اور غیر پیشہ ورانہ اور سست بورڈنگ کی شکایت کی۔