Sunday, June 8, 2025
Homesliderمودی کی آمد کے موقع پر سیاہ غبارے چھوڑے گئے ،تین کانگریسی...

مودی کی آمد کے موقع پر سیاہ غبارے چھوڑے گئے ،تین کانگریسی لیڈر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

وجئے واڑہ ۔ آندھرا پردیش پولیس نے پیر کو تین کانگریس لیڈروں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے دوران گناورم ایرپورٹ  پر سیاہ غبارے چھوڑنے پر گرفتار کیا۔ کچھ کانگریس قائدین نے مودی کے آندھرا پردیش کے مختصر دورے کے دوران مرکز کی طرف سے ریاست کو خصوصی درجہ نہ دینے پر احتجاج کے طور پر سیاہ  غبارے چھوڑے۔یہ غبارے ایرپورٹ  کے قریب اس وقت چھوڑے گئے جب وزیر اعظم کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر بھیما ورم کے لیے روانہ ہوا تھا۔

گناورم ایرپورٹ  پر اپنے خصوصی طیارہ کے اترنے کے بعد وزیر اعظم ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے مغربی گوداوری ضلع کے بھیما ورم کے لیے روانہ ہوئے تاکہ آزادی پسند الوری سیتارام راجو کی 125 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا آغاز کریں۔گورنر بسوابھوسن ہری چندن اور وزیر اعلیٰ وائی ایس۔ جگن موہن ریڈی جو مودی کے استقبال کے لیے ایرپورٹ  پر تھے، وہ بھی ایک دوسرے ہیلی کاپٹر سے بھیما ورم کے لیے روانہ ہوئے۔پولیس نے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ انہوں نے پایا کہ پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے سکریٹری راجیو رتن نے غبارے چھوڑے ہیں۔

چونکہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ایرپورٹ کے آس پاس کے علاقے کو نو فلائی زون قراردیا گیا تھا اس لیے ہیلی کاپٹروں کے قریب آنے والے غبارے چھوڑے جانے کو سیکیورٹی کی سنگین غلطی قرار دیا جا رہا ہے۔راجیو رتن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا  جو مفرور بتایا جاتا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم اس کی تلاش میں تھی۔ اس دوران پولیس نے غبارے چھوڑنے کے الزام میں کانگریس کے تین لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ریاستی کانگریس لیڈر سنکارا پدمسری کو بھی پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ مودی واپس جاؤ کے نعرے لگاتے ہوئے ایرپورٹ  پر پہنچے۔

پلے کارڈ پکڑے اور نعرے لگاتے ہوئے انہوں  نے مسافر ٹرمینل کی طرف بڑھنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی اور جگن ریڈی دونوں نے خصوصی درجہ کے مسئلہ پر آندھرا پردیش کو دھوکہ دیا ہے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے ایرپورٹ کے ارد گرد سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا۔