Thursday, April 24, 2025
Homesliderروٹ اور بیئرسٹو کی سنچریاں ، انگلینڈ نے ہندوستان کو شکست دی...

روٹ اور بیئرسٹو کی سنچریاں ، انگلینڈ نے ہندوستان کو شکست دی ، سیریز ڈرا

- Advertisement -
- Advertisement -

برمنگھم ۔ جو روٹ نے2021 کے بعد سے اپنی 11 ویں ٹسٹ سنچری بنائی جبکہ جونی بیئرسٹو نے ایجبسٹن ٹسٹ میں اپنی دوسری سنچری بنائی اور اس یادگار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے میچ کے پانچویں دن ہندوستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔259/3 سے دوبارہ آغاز کرتے ہوئے روٹ (173 گیندوں پر 142 ناٹ آوٹ) اور بیرسٹو (145 گیندوں پر 114 ناٹ آوٹ) نے ڈیڑھ گھنٹے میں مطلوبہ 119 رنز بنا کر پٹودی ٹرافی کے لیے کھیلی جا رہی سیریز 2-2 سے برابرکر دی۔

سال  2007 کے بعد انگلینڈ میں ہندوستان کی پہلی سیریز جیتنے کا خواب ادھورا ہی رہ گیا۔378 رنز کا کامیاب تعاقب بھی انگلینڈ کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزکے تعاقب کا نیا ریکارڈ ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 277، 299 اور 296 کے تعاقب کے بعد انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف 378 کا تعاقب کرتے ہوئے اسے ٹسٹ کرکٹ کی پہلی ٹیم بنا دیا جس نے لگاتار میچوں میں کامیابی سے چار 250+ اسکور کا تعاقب کیا۔ روٹ اور بیئرسٹو 269 کے ناقابل شکست پارٹنر شپ میں شاندار اور ہندوستانی بولروں پر غالب تھے ۔

پانچویں دن شائقین کےلئے مفت ٹکٹ کی پیشکش کی گئی۔ ہندوستان نے چوتھے دن تین جلد وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نہ صرف مقابلے میں واپسی کی تھی بلکہ میچ کو دلچسپ بھی بنا دیا تھا لیکن جونی بیرسٹو نے کور پوائنٹ اور بیک ورڈ پوائنٹ کے ذریعے یکے بعد دیگرے باونڈریزلگاتے ہوئے ان کی تمام امیدوں کو ختم کردیا۔65 ویں اوور میں گیند کی ایک اور تبدیلی ہوئی لیکن اس سے ہندوستان کو کوئی راحت نہیں ملی کیونکہ روٹ نے جسپریت بمراہ کو لگاتار باونڈریز لگائیں ۔ جس نے ان دونوں کی شراکت کے 200 رنز بھی مکمل کئے۔ روٹ نے اس سال کی اپنی پانچویں ٹسٹ سنچری مکمل کی۔ دوسری طرف بیئرسٹو کو90 رنز کے ہندسے کے وقت پرسکون وقت گزارنا پڑا، جس میں رویندرا جڈیجہ کا میڈن اوورکھیلنا بھی شامل ہے۔ لیکن انہوں نے جڈیجہ پر سنگل کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی۔

اس کے بعد انہوں نے سراج کے ساتھ بے رحم سلوک کیا ۔ پوائنٹ اور مڈ وکٹ کے ذریعے باونڈریز کی ہیٹ ٹرک لگائی۔ مقابلے کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے بیئر سٹو میں میچ اور روٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔مختصر اسکور:ہندوستان 416 اور 245 ۔ انگلینڈ 284 اور دوسری اننگز میں76.4 اوورز میں اور 378/3 ۔ (جو روٹ 142 ناٹ آوٹ، جونی بیرسٹو 114 ناٹ آوٹ، ایلکس لیز 56؛ جسپریت بمراہ 2-74)۔