حیدرآباد ۔ ان دنوں بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان جنوبی ہند کی فلموں میں اپنی خاص دلچسپی ظاہر کرنے شروع کی ہے اور انہوں نے حال ہی میں کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن 7 میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی اگلی فلم میں ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ اس خبر کے بعد دونوں اسٹارز کے مداح کافی پرجوش ہیں اور اداکار کی یہ خواہش جلد پوری ہونے کی امید کر رہے ہیں۔
جھانوی کپور این ٹی آر کے ساتھ رومانس کرنے کی خواہاں
بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ جانوی کپور نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ سوپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کی اگلی فلم این ٹی آر 30 میں کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ یقینی طور پر جونیئر این ٹی آر کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن اب تک اس فلم کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ حالانکہ انہیں امید ہے کہ انہیں جلد ہی یہ موقع مل جائے گا۔
لائگر کی پہلی رپورٹ مثبت
ساؤتھ اسٹار وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے اسٹارر ڈائریکٹر پوری جگناتھ کی آنے والی اسپورٹس پر مبنی ایکشن ڈرامہ فلم لائگر کا پہلا جائزہ سامنے آیا ہے۔ اس فلم کا پہلا جائزہ جو براہ راست سنسر روم سے سامنے آیا ہے، کافی مضبوط ہے۔ جس کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچا دے گی۔
دیپیکا پڈوکون انڈین 2 میں نظرآئیں گی
خبر ہے کہ کاجل اگروال کے علاوہ فلم اسٹار کمل ہاسن کی فلم انڈین 2 میں ایک اور اداکارہ کا داخلہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے توفلم بنانے والوں نے اس فلم کے لیے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔ وہ فی الحال اس فلم کے لیے کٹرینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کے ناموں پر غور کر رہے ہیں اور امید کی جارہی کہ دیپیکا اس فلم کا حصہ ہو سکتی ہے ۔