Tuesday, April 22, 2025
Homesliderحیدرآباد کی ٹروگڈ کمپنی کو ہندوستان  کی سب سے بڑی جوار اسنیکس...

حیدرآباد کی ٹروگڈ کمپنی کو ہندوستان  کی سب سے بڑی جوار اسنیکس کمپنی کا اعزاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ٹرو گڈ ۔ غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جوار پر مبنی انتہائی غذائیت سے بھرپور اسنیکس جس کی قیمت 10 روپے سے کم ہے، اس کو باضابطہ طور پر ان کی سستی مصنوعات کی نمائش کے لیے اختراعی اسٹارٹ اپس کے کیوریٹڈ سیٹ میں نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم کسان سمان سمیلن  2022 میں نامزد کیا گیا ہے ۔ ۔ وزیر اعظم کسان سمان سمیلن کا اہتمام زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے نئی دہلی کے آئی اے آر آئی گراؤنڈ میں کیا تھا۔ ٹرو گڈ نے حال ہی میں بہترین اسٹارٹ اپ (اسکیلنگ اپ) – پوشک اناج ایوارڈ 2022 بھی جیتا ہے۔ وزارت زراعت، کسانوں کی بہبود، آئی سی اے آر اور آئی آئی ایم آر  کی طرف سے پیش کیا گیا۔ ٹرو گڈ کے بانی اور سی ای او راجو بھوپتی  نے  کہا ہے کہ یہ ایوارڈز اور شناختیں غذائیت کی فراوانی کے ساتھ سستی مصنوعات تیار کرنے میں ٹرو گڈکے یقین کو تقویت دیتی ہیں۔ ٹرو گڈ کی بنیاد ذائقہ، غذائیت اور سستی کے اصولوں پر رکھی گئی تھی۔ اپنی ہلکی پھلکی ترقی میں، ٹرو گڈ نے ہمیشہ سماجی طور پر متعدد مستحق برادریوں کو شامل کرنے کو ترجیح دی ہے جیسے کہ ایس ایچ جی ، کسان اور بہت سے قبائلی باشندوں کو اس کے تیزی سے پھیلتے ویژن میں شامل کرنا۔

 اس نے اے پی، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی 3 ریاستوں میں 4 فیکٹریاں قائم کی ہیں اور ان کے ذریعے ہر ماہ 20 ملین سے زیادہ جوار چکیاں تیار کی جاتی ہیں۔ جوار کی چکی کو پروڈکٹ میں غذائیت کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے ملکیتی طریقہ کار کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروٹین، فائبر اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو بچوں، حاملہ خواتین میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے میں زبردست کردار ادا کرتا ہے۔ ٹرو گڈ مقامی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے لوکل ہائرنگ، لوکل پروکیورمنٹ، لوکل پروڈکشن اور لوکل سیلنگ کو فروغ دیتا ہے۔ باجرے کی چھکیاں فی الحال 5 ریاستوں میں 15,000سے زیادہ  کرانہ اسٹورز اور ایم ٹی چینز، 25000 زیادہ  اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔ ٹرو گڈنے اوکاس ایسٹ منیجمنٹ اورششی ریڈی اور ان کے خاندانی دفتر سے اب تک تقریباً 9 ملین امریکی ڈالرس اکٹھے کیے ہیں۔