Tuesday, April 30, 2024
Homesliderتلنگانہ میں بی جے پی  کو ایک اور جھٹکہ ، راپولو آنند...

تلنگانہ میں بی جے پی  کو ایک اور جھٹکہ ، راپولو آنند بھاسکر ٹی آر ایس میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو منوگوڑ ضمنی انتخاب سے قبل ایک اور جھٹکہ لگا  ہے  کیونکہ راجیہ سبھا کے سابق رکن راپولو آنند بھاسکر تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔امکان ہے کہ وہ ایک دو روز میں حکمران جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔ آنند بھاسکر نے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ بی جے پی سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔بھاسکر 2012 سے 2018 کے درمیان راجیہ سبھا کے رکن رہے جب وہ کانگریس میں تھے۔پدمشالی برادری کے ایک سرکردہ رہنما اور سینئر صحافی بھاسکر نے کہا کہ وہ مرکز میں اس کی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے بی جے پی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔انہوں نے ہینڈلوم شعبہ کی ترقی اور ریاست میں بنکروں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کرنے پر چیف منسٹر کی تعریف کی۔

انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی کے نفاذ پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور اسے اس شعبے کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا۔بھاسکر نے امید ظاہر کی کہ کے سی آر بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ذریعے قومی سیاست میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔بھاسکر کا استعفیٰ منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے 3 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل بی جے پی کو ملنے والے دھکوں کے سلسلے میں تازہ ترین  دھکاہے۔وہ پچھلے ایک ہفتے میں بی جے پی چھوڑ کر حکمراں پارٹی میں شامل ہونے والے چوتھے لیڈر ہیں۔

سابق رکن اسمبلی بی نرسیا گوڑ کے ٹی آر ایس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بھگوا پارٹی نے چار قائدین کو کھو دیا ہے۔ ان میں سے تین کے لیے یہ گھر واپسی تھی کیونکہ وہ پہلے ٹی آر ایس سے وابستہ تھے۔سابق ایم ایل اے بھیشمیا گوڑ سب سے پہلے بھگوا پارٹی چھوڑ کر ٹی آر ایس میں واپس آئے۔ 21 اکٹوبر کو سینئر لیڈر داسوجو شراون اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین کے سوامی گوڑ نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔شراون نے کانگریس میں شامل ہونے کے لیے 2014 میں ٹی آر ایس چھوڑدیا تھا جب کہ سوامی گوڑ نے بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے 2020 میں ٹی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔