حیدرآباد۔ شہر کی ایک مقامی عدالت نے جمعرات کے دن عہدیدارو ں کو ہدایت دی کہ پیراڈائز گروپ سے تعلق نہ رکھنے والی ان تمام ہوٹلوں کے بورڈس نکال دیں جو پیراڈائز کے نام سے ہیں جس کی تعمیل میں کل آور آج پیراڈائزکے نام سے چلائی جانے والی ان ہوٹلوں کے سائن بورڈس نکال دئیے جو سکندرآباد میں واقع پیراڈائز ہوٹل کے مالکین کے گروپ ’’پیراڈائز گروپ‘‘ سے تعلق نہیں رکھتے۔عدالتی احکام پر ان ہوٹلوں کے سائن بورڈس نکال دئیے گئے جنہوں نے غیر قانونی طور پر ر اپنی ہوٹلوں کے نام پیراڈائز کے نام پر کھے تھے۔پیراڈائز گروپ آف ہوٹلس کی جانب سے ایک درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ شہر میں کئی ہوٹلیں ان کی ہوٹل کا نام استعمال کرتے ہوئے چلائی جارہی ہیں جن میں فوڈ کورٹس سے لے کر ہوٹلس تک شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایسی ہوٹلوں کی جانب سے ان کے برانڈ کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جس سے پیراڈائز گروپ کا وقار متاثر ہورہا ہے۔ عدالتی احکام پر غیر مجاز نام استعمال کرنے والی ان ہوٹلوں سے سائن بورڈ کو نہ صرف نکال دیا بلکہ اس نام کے لیبلس اور فوڈ ایٹمس کو بھی ضبط کرلیا۔پیراڈائز گروپ شہر میں پیراڈائز کے نام سے ہوٹلوں کا ایک چین چلاتا ہے،اس کی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس گروپ نے ہوٹلیں چلانے کیلئے پیراڈائز کے نام کا کاپی رائٹ اور لوگو رجسٹریشن حاصل کرلیا ہے جس کے باعث دوسرے پیراڈائز کے نام اور اس سے مشابہت رکھنے والے انداز بھی اختیار نہیں کرسکتے۔