Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیایران میں تین تاجروں کو سزائے موت، 32 کو قید کی سزائیں

ایران میں تین تاجروں کو سزائے موت، 32 کو قید کی سزائیں

ایران کی ایک انقلاب عدالتکی جانب سے ’فساد فی الارض‘ کے الزام میں تین کاروباری شخصیات کو سزائے موت اور بدعنوانی کے الزام میں 32 کو 10 سے 20 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ایرانی جوڈیشل کونسل کے ترجمان غلام حسین محسنی ایجی نے خبر رساں ادارے’ارنا‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب عدالت کی طرف سے ملزمان کو دی گئی سزاؤں کی توثیق کے لییمقدمات سپریم کورٹ کو ارسال کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں اقتصادی عدالتیں سپریم لیڈر کی اجازت سے جوڈیشل کونسل کے چیئرمین کی طرف سے بنائی گئی ہیں۔ یہ عدالتیں دو ماہ قبل ایرانی کرنسی کی اچانک گراوٹ کے بعد بنا گئی تھیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں ملزمان کو اندھا دھند پھانسی اور قید کی سزاؤں پر ایرانی اقتدارکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں ایرانی پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفر دولت آبادی نے کہا تھا کہ کرنسی کے ساتھ اتارچڑھاؤ کے الزام میں 53 افراد کو حراست میں لیاگیا تھا۔