Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگرمضان کے دوران مکہ میں 277ہزار ٹن کھانے کا ضیاع

رمضان کے دوران مکہ میں 277ہزار ٹن کھانے کا ضیاع

- Advertisement -
- Advertisement -

مکہ مکرمہ۔ رمضان المبارک کے دوران صرف مکہ مکرمہ میں 277ہزار ٹن کھانا ضائع کیا گیا۔ ذی الحجہ کے مہینہ میں بھی لگ بھگ اتنا ہی کھانا تلف کیا گیا۔مکہ اخبار نے یہ اعداد و شمار کھانے کے تحفظ کیلئے قائم ’’اکرام سوسائٹی ‘‘سے حاصل کئے ہیں۔ سوسائٹی کے ڈائریکٹر اکرام احمد المطرفی نے بتایا کہ انہوں نے مکہ کے شادی گھروں، گیسٹ ہاؤسز، ریستورانوں ، گھروں اور ہوٹلوں وغیرہ سے بچا ہوا کھانا جمع کرکے ضرورتمند خاندانوں میں تقسیم کرایا۔مکہ اخبار کے مطابق حج سیزن کے دوران ضرورتمندوں میں تقسیم کئے گئے فاضل غذائی اشیاء کی مالی قدر کا تخمینہ 2.56 ملین سعودی ریال کا لگایا گیا ہے۔ فاضل غذاء مقدس شہر کے 47 ڈسٹرکٹس میں تقسیم کئے گئے جس سے 2,67,000 سے زائد افراد نے استفادہ کیا ۔ احمد المطرفی کے مطابق پہلی مرتبہ کئی مقامی حج کمپنیوں سے فاضل اشیائے خوردو نوش حاصل ہوئیں جو 47,000 سے زائد استفادہ کنندگان میں تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج سیزن کے دوران کئی رفاہی تنظیموں اور دیگر اداروں کی جانب سے 146.91 ٹن فاضل غذائی اشیاء کا عطیہ دیا گیا ۔