گریٹر نو ئیڈا:پولس کے مطابق اتر پردیش میں جمعہ کو یمنا ایکسپریس وے پر پیچھے سے آرہی تیز رفتار بس کے ٹرک کی زد میں آنے سے ایک خاتون سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی،اور دیگر 24لوگ زخمی ہو گئے۔ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے لگ بھگ 29کلو میٹر دور کرایلی گاؤں کے پاس صبح پانچ بجے کے قرین یہ حادثہ پیش آیا۔
مسافروں سے بھری بس آگرہ سے نوئیڈا جا رہی تھی۔اندھیرے میں ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور پیچھے سے ٹرک کو ٹکر ماردی۔ٹکر کا اثر ایسا تھا کہ بس کا آگے کا حصہ پوری طرح سے تبا ہ ہو گیا۔آس پاس کے گاؤں والوں نے پولس کو اس کی اطلاع دی اور بچاؤ کاری میں بھی تعاون کیا۔
ایس ایچ او رابو پورا،سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ بچاؤ کاری کی ٹیموں کو فوری مقام حادثہ پر بھیج دیا گیا۔ زخمیوں کو فوری بس سے باہر نکال کر پاس کے کیلاش اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔