Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںگجرات میں بی جے پی صدر کا بیٹا امتحان میں نقل کرنے...

گجرات میں بی جے پی صدر کا بیٹا امتحان میں نقل کرنے پر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

بھاونگر۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی کے بیٹے میت اگھانی کو کالج کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ واگھانی کے بیٹے میت اپنے آبائی شہر بھاونگر کے سوامی وویکا نند کالج آف کمپیوٹر سائنسز میں بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشنز (بی سی اے) کے دوسرے سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔ وہ ایم جے کالج آف کامرس میں امتحان دیتے وقت مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ انہیں کالج کے پرنسپل کانجی بٹالیا نے پکڑا اور اس بات کی اطلاع بھاونگر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دی گئی۔ پہلے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن بٹالیا کی سخت موقف کی وجہ سے معاملے کو متعلقہ ایگزامنیشن کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔

اس واقعہ کے بعد واگھانی نے میڈیا سے کہا کہ ایسے معاملے میں جو کارروائی عام طلبہ کے ساتھ کی جاتی ہے ویسی ہی ان کے بیٹے کے ساتھ بھی ہونی چاہئے ۔ حالانکہ یہ معاملہ ابھی کمیٹی کے پاس ہے لیکن ان کے خاندان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج سے میت امتحان میں شامل نہیں ہوں گے ۔

اس دوران انتخابی ماحول کے دوران پیش آئے اس واقعہ کو بی جے پی کے لئے شرمنا ک قرا ردیا جارہا ہے ۔ کانگریس کے ایک لیڈر نے کہا کہ یہ گجرا ت میں بی جے پی حکومت کی تعلیم اور امتحان کی پالیسی میں بدعنوانی کی واضح مثال ہے ۔ اور اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ خود کو چوکیدار بتانے والے بی جے پی لیڈر اصل میں چور ہیں۔