Monday, May 12, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپانچ سو سال کی اردو غزلوں کا انگریزی ترجمہ

پانچ سو سال کی اردو غزلوں کا انگریزی ترجمہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔انٹرنیٹ کی وجہ سے اردو غزلیں دنیا میں خوب مقبول ہو رہی ہیں اور اب انگریزی سمیت کئی زبانوں میں غزلیں لکھی جا رہی ہیں ۔پوری دنیا میں ریختہ ڈاٹ او آر جی پر اردو ادب پڑھنے والوں کی روزانہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ جامعہ ملیہ کے سبکدوش انگریزی پروفیسر اورمشہور مترجم شاعر ڈاکٹر انیس الرحمن نے یہ انکشاف کیا ہے جنہوں نے گزشتہ 500 سال کی اردو غزل کا ایک مجموعہ نکالا جس میں500 شاعروں کی غزلوں کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے ۔

 جامعہ کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر رحمان کی کتاب ہزاروں خواہشیں ایسی کی یہاں رسم رونمائی کی گئی جس میں مشہور غزل گلوکار ریشمی اگروال نے چنیدہ غزلیں بھی گائے ۔ڈاکٹر رحمان نے کہا کہ ہندوستان میں سولہویں صدی میں اردو کے پہلے غزل شاعر قلی قطب شاہ ہوئے اس کے بعد سے 500 سال تک غزلیں لکھی جاتی رہی۔ اب تو بنگلہ، گجراتی، مراٹھی، کشمیری میں بھی غزلیں لکھی جا رہی۔

 ہندی میں بھارتیندو ہریش چندر نے پہلی غزل لکھی، شمشیر اور ترلوچن نے بھی غزلیں لکھی لیکن دشینت کمار سے ہندی غزلیں خوب مقبول ہوئیں۔ انٹرنیٹ فیس بک واٹس ایپ سے اردو غزل کافی مقبول ہوئی اور امریکہ، کینیڈا، اسپین، آسٹریلیا، آسٹریا اور یورپ کے کئی ممالک میں غزلیں لکھی جا رہی ہیں۔