Thursday, April 24, 2025
Homeبین الاقوامینیپال میں آئے طوفان میں 29افراد ہلاک، اور 600سے زیادہ زخمی

نیپال میں آئے طوفان میں 29افراد ہلاک، اور 600سے زیادہ زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

کاٹھمنڈو: ذرائع کے مطابق نیپال میں بڑے پیمانے پر طوفان آنے کی وجہ سے کم اے کم 29لوگ ہلاک ہو گئے اور 600سے زیادہ زخمی ہو گئے۔29مہلوکین میں 28لوگ بارا ضلع کے تھے،جبکہ ایک شخص کی موت پرسامیں ہوئی تھی۔اتوار کے روز ہوا اوربارش کے ساتھ طوفان نے دو ضلعوں کو متاثر کیا تھا۔

ایک سینیر عہدہ دار کے مطابق ،زخمیوں کی اکثریت بارا کت فیٹا بھولاہی بھروالیا علاقہ کے تھی۔پولس نے کہا کہ طوفان نے سینکڑوں گھروں کو تباہ کر دیا ،بجلی کے کھمبے،اور بسوں کو نقصان پہنچایا ۔نیپال کی فوج،نیپال پولس اور دیگر فورسیس کو بچاؤ و راحت کاری کے لئے لگایا گیا تھا۔

پیر کو بارا میں منعقدہ ایک ایمر جنسی میٹنگ میں ہر ایک متاثرین کو 3لاکھ نیپالی روپئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ساتھ ہی ایک راحت پیکیج جس میں ٹینٹ،غذائی اشیاء،اور دوائیاں شامل ہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس بیچ نیپالی وزیر آعظم کے پی شرما اولی نے حالات کا جائیزہ لیا۔